The Saudi government has announced to provide scholarships to Pakistani students under which Pakistani students will study in 25 universities of Saudi Arabia. Ambassador of Pakistan General (retd) Bilal Akbar 296

سعودی حکومت کی جانب سے پاکستانی طلبہ کو سکالر شپ دینے کا اعلان کیا گیا ہے جس کے تحت سعودی عرب کی 25 جامعات میں پاکستانی طلبہ تعلیم حاصل کریں گے سفیر پاکستان جنرل (ر)بلال اکبر

رپورٹ امداد حسین لک جدہ سعودی عرب

جدہ میں صحافی برادری سے ملاقات کے دوران سفیر پاکستان بلال اکبر نے کہا ہے کہ سکالر شپ 75 فیصد پاکستان اور 25 فیصد سعودی عرب میں زیر تعلیم طلبہ کے لیے ہو گا جبکہ سکالر شپ کے ذریعے پاکستانی طلبہ ڈپلومہ، بیچلرز، ماسٹرز اور پی ایچ ڈی کرسکیں گے۔
سفیر کا مزید کہنا تھا کے ہم سعودی مارکیٹ میں پاکستانی مصنوعات کی درآمداد بڑھا رہے ہیں اور سعودی تاجر جلد پاکستان انوسمنٹ کے لیے جائے گے اور سعودی حکومت نے ہمشہ لیبرز میں بھی ہمیں سپورٹ کیا ہے ہمارا کوٹہ زیادہ رکھا اور ہمارے کمیونٹی مسائل ترجیی بنیادوں پر حل کرتے ہیں جس پر ہم سعودی حکومت کے مشکور ہیں.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں