Saudi General Entertainment Authority organized a colorful event 279

سعودی جنرل انٹرٹینمنٹ اتھارٹی کی جانب سے غیر ملکیوں کے لئے رنگا رنگ تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں سینکڑوں کی تعداد میں پاکستانیوں سمیت سر لنکن، بھارتی، بنگالی، فلپائنی شہریوں نے شرکت کی اور میوزک مستی سے بھرپور نائٹ سے محظوظ ہوئے

رپورٹ : ( مریم شاہد ، تازہ اخبار ، پاک نیوز پوائنٹ)

سعودی عرب کے ساحلی شہر جدہ میں سعودی جنرل انٹرٹینمنٹ اتھارٹی کی مشیر نوشین وسیم کی جانب سے منعقد کردہ کریزی کلر رنگارنگ تقریب میں جنوبی ایشیائی ممالک سمیت دیگر ممالک کے ثقافتی رنگ نمایاں تھے تقریب میں پاکستان سمیت دیگر ممالک کے افراد نے جہاں روایتی رقص کرکے اپنی ثقافت کے رنگ بکھیرے وہیں ڈھول کی تھاپ نے بھی حاضرین کو ناچنے پر مجبور کیے رکھا میجک شو سے چھوٹے اور بڑے خوب محظوظ بھی ہوئے تقریب میں روایتی کھانوں کے سٹال بھی لگائے گئے تھے ایونٹ کی آرگنائزر سعودی جنرل انٹرٹینمنٹ اتھارٹی کی مشیر نوشین وسیم کا کہنا تھا کہ سعودی عرب میں تمام قومیتوں کے لوگ موجود ہیں اور سعودی حکومت ان کو اپنے ثقافتی رنگوں کو اجاگر کرنے کا موقعہ فراہم کرتی ہیں اور کووڈ 19 کے بعد اس ایونٹ سے لوگوں کو تفریحی ۔ماحول میسر آیا ہے جس سے ان کے چہرے کھل اٹھے ہیں شرکاء نے بھی ایونٹ کو خوب سراہا اور نوشین وسیم سمیت سعودی حکام کا شکریہ ادا کیا.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں