Bollywood star Salman Khan arrives in Saudi Arabia with fellow actors and actresses 346

بالی وڈ اسٹار سلمان خان، ساتھی اداکاروں اور اداکاراؤں کے ساتھ سعودی عرب پہنچ گئے

رپورٹ (زبیر خان بلوچ، تازہ اخبار ،پاک نیوز پوائنٹ)
سلمان خان ان دنوں دبنگ ٹورز کیلئے سعودی دارالحکومت ریاض پہنچے ہیں جہاں ان کے ہمراہ شلپا شیٹی، سائی منجریکر، گورو رندھاوا، سنیل گروور سمیت کئی بڑے نام شامل ہیں.
سلمان خان نے گزشتہ رات 10/12/2021 کو ریاض میں میوزک کنسرٹ میں لائیو پرفارم کیا،جس میں لوگوں کی کافی تعداد موجود تھی، لوگ بہت لطف اندوز ہویے.سب فنکاروں نے اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور لوگ ان کے فن سے محظوظ ہوے.
گزشتہ روز سلمان خان نے اس حوالے سے پریس کانفرنس بھی کی اور سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کا شکریہ بھی ادا کیا.
سلمان خان کو سعودی عرب کے دورے کے موقع پر ایک اہم اعزاز سے بھی نوازا گیا.
سلمان خان کا کہنا تھا کہ سعودی عرب کے ساتھ ملکر انٹرٹینمنٹ انڈسٹری میں ملکر کام کیا جائے گا اور سعودی عرب کی مختلف لوکیشن پر بھی فلموں کی شوٹنگ کو یقینی بنایا جائے گا.انٹرٹینمنٹ اتھارٹی کی مشیر نوشین وسیم سمیت سعودی وزارت اطلاعات کے مشیر فہیم الحامد اور دیگر نے بھی سلمان خان اور انکی ٹیم کو خوش آمدید کہا.
سلمان خان کے دونوں ہاتھوں کے نشان لیے گئے ہیں جنہیں سعودی دارالحکومت کے سیاحتی اور تفریحی مقام بولیورڈ ریاض سٹی میں وال آف فیم پر لگایا جائے گا.خیال رہے کہ سعودی عرب کے شہر جدہ میں “ریڈ سی فلم فیسٹول” بھی جاری ہے جس میں بھارتی اور ہالی وڈ اداکار و اداکارائیں بھی شریک ہیں.


اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں