رواں برس کے اواخر میں پاکستان میں اپنے پہلے پیٹرول پمپ کا افتتاح کرے گی.سعودی آرامکو 89

رواں برس کے اواخر میں پاکستان میں اپنے پہلے پیٹرول پمپ کا افتتاح کرے گی.سعودی آرامکو

سٹاف رپورٹ (تازہ اخبار،پی این پی نیوز ایچ ڈی)

آرامکو اس سے قبل ہی گیس اینڈ آئل پاکستان (GO) کے 40 فیصد حصص کی ملکیت حاصل کر چکی ہے.
عرب نیوز کے مطابق آرامکو دنیا کے کئی ممالک میں اپنا نیٹ ورک رکھنے والی توانائی اور کیمیکلز کی سعودی کمپنی ہے جو دنیا میں بھیجے جانے والے ہر آٹھ بیرل تیل میں ایک پیدا کرتی ہے.
دوسری جانب گیس اینڈ آئل پاکستان (گو) پاکستان کی بڑی ریٹیل اور سٹوریج کمپنیوں میں سے ایک ہے.
آرامکو کے میڈیا کے شعبے نے عرب نیوز کو ای میل کے ذریعے بتایا کہ ’ہم اس سال کے آخر تک پاکستان میں آرامکو کے پہلے پیٹرول یمپ کا افتتاح کر دیں گے۔ جب اس کے مقام کے بارے میں فیصلہ ہو گا تو مزید تفصیلات جاری کی جائیں گی۔‘
اس سے قبل مارچ میں آرامکو نے چِلّی کی ایک کمپنی ایس میکس ڈسٹری بیوشن ایس پی اے میں 100 فیصد ایکویٹی حصص بھی حاصل کر لیے تھے۔
آرامکو کے مصنوعات اور صارفین کے شعبے کے ایگزیکٹو نائب صدر یاسر مفتی نے مئی میں گو (GO) سے معاہدے کے بعد ایک بیان میں کہا تھا کہ ہماری کمپنی کے عالمی سطح پر پھیلاؤ کی رفتار بڑھ رہی ہے اور ’گو‘ کا حصول ہمارے سفر کا ایک اہم اگلا قدم ہے.
انہوں نے کہا تھا کہ گو (GO) کے ساتھ اپنی سٹریٹجک شراکت داری کے ذریعے ہم آرامکو کی اعلیٰ معیار کی مصنوعات اور سروسز پاکستان میں قابل قدر صارفین کو فراہم کرنے کے منتظر ہیں.
ہم آرامکو کے عالمی شراکت داروں کے بڑھتے ہوئے نیٹ ورک میں ایک اور اعلیٰ صلاحیت کے اضافے کا خیرمقدم کرتے ہوئے خوش ہیں اور آرامکو برانڈ کو بیرون ملک مزید فروغ دینے کے لیے اپنے وسائل اور مہارت کو یکجا کرنے کے منتظر ہیں.
واضح رہے کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان مضبوط تجارتی، دفاعی اور ثقافتی تعلقات ہیں۔ سعودی عرب میں 27 لاکھ سے زیادہ پاکستانی کام کرتے ہیں جو پاکستان کے لیے ترسیلات زر کا سب سے بڑا ذریعہ ہے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں