Saudi Arabia has launched Visiting Investor Visa 134

خلیجی ممالک (عمان – متحدہ عرب امارات- قطر – بحرین اور کویت ) کے مقیم افراد اور سعودی عرب کا سیاحتی وزٹ ویزہ

رپورٹ /حاجی محمد ناصر قادری الریاض سعودی عرب(تازہ اخبار پی این پی نیوز ایچ ڈی)
سعودی عرب میں موجود وہ غیر ملکی جنہوں نے خلیجی ممالک کے اقامہ یا ویزہ کی بنیاد پر سعودی عرب کا ایک سال کا ملٹی پل ویزہ لیا ہو تو انکے لئے اطلاع دی جاتی ہے کہ پورے ایک سال کے دوران ان کا زیادہ سے زیادہ قیام 90 دن ہے.
یہاں یہ غلط فہمی پائی جاتی ہے کہ ایک انٹری کے بعد 90 دن رہا جا سکتا ہے اور پھر دوسری انٹری کے بعد 90 دن حالانکہ ایسا بالکل بھی نہیں ہے.
خلیجی ممالک کے مقیم افراد سعودی عرب میں ایک سال کے ملٹی پل ویزہ پر زیادہ سے زیادہ 90 دن قیام کر سکتے ہیں بے شک جتنی بار مرضی انٹری ہو ۔۔
90 دن سے اوپر جو قیام ہو گا اس کا 100 ریال ایک دن کا جرمانہ عائد کیا جائے گا اور ائرپورٹ پر ہی ڈیبٹ یا کریڈٹ کارڈ کے ذریعے ادائیگی ہو گی ۔۔
جو بھی لیٹ ہو ان کے پاس روانگی کے وقتATM ڈیبٹ کارڈ یا کریڈٹ کارڈ لازمی ہونا چاہیے. اس کے علاوہ کوئی اور ادائیگی کا سورس قبول نہیں کیا جا رہا.
اس طرح کے بے شمار واقعات ہو رہے ہیں اس لئے اس میسج کو زیادہ سے زیادہ فارورڈ کریں تاکہ سب کو پتہ لگے کہ خلیجی( GCC ) کے مقیم غیر ملکی شہری سعودی عرب کے ایک سال کے ملٹی پل ویزہ پر زیادہ سے زیادہ 90 دن قیام کر سکتے ہیں ایک سال کے دوران جتنی بار مرضی ایگزٹ انٹری ہو مگر 90 دن سے زیادہ قیام پر جرمانہ ہو گا.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں