Saudi Arabia's annual "Foundation Day" 248

سعودی عرب کا سالانہ “یوم تاسیس” 22 فروری کو منایا جائے گا اور اس تاریخ کوملک بھرمیں سرکاری تعطیل ہوگی.

(سٹاف رپورٹ : ریاض سعودی عرب ،تازہ اخبار ،پاک نیوز پوائنٹ)
سعودی عرب کی سرکاری پریس ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق شاہ سلمان بن عبدالعزیزنے جمعرات کو اس ضمن میں ایک شاہی فرمان جاری کیا ہے۔اس حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ ہرسال 22 فروری کو مملکت کے قیام کا دن منایا جائے گا اورملک بھر میں سرکاری چھٹی ہوا کرے گی.
ایس پی اے نے سعودی ریاست کی بنیاد کوبیان کرتے ہوئے بتایا کہ سنہ 1139ھ کے وسط کومدنظررکھتے ہوئے نیا یوم تاسیس مقررکیا گیا ہے۔ہجری سال کا یہ مہینہ سنہ1727ء کے ماہ فروری میں پڑتا تھا۔اس میں امام محمد بن سعود کے دورِحکومت کے آغاز کی طرف اشارہ ہے.
پریس ایجنسی کے مطابق متعلقہ حکام کو نئے حکم پرعمل درآمد کے لیے مزید معلومات جاری کی جائیں گی.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں