Saudi Arabia's 300th founding day 478

سعودی عرب کا 300 واں یوم تاسیس الریاض کے ایک مقامی ہوٹل میں انعقاد کیا گیا

رپورٹ الریاض سعودی عرب عالم خان مہمند

دیار غیر میں بھی پاکستانی خواتین مردوں کے شانہ بشانہ چلتے ہوئے رول ماڈل کا کردار ادا کر رہی ہیں سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں بھی ایسی ہی بلند حوصلے والی بازغہ روحیل، فاطمہ وزیر چنگوانی ،مانک چنگوانی بلوچ اور کیساتھ ساتھ آرگنائزر امتیاز احمد کی جانب سے سعودی عرب کے 300 واں یوم تاسیس پر مقامی ہوٹل میں پروقار تقریب کا انعقاد کیا جس میں پاکستانی مرد و خواتین نے بھر پور شرکت کرکے اس مقدس سر زمین سے اپنی محبت کا اظہار کیا تقریب کی نظامت کے فرائض میڈم بازغہ روحیل نے اپنے مخصوص انداز میں سر انجام دیتے ہوئے آنے والے معزز مہمانوں کو خوش آمدید کہا اور سعودی عرب کی تاریخی اہمیت پر تفصیلی روشنی ڈالی جبکہ تقریب کی میزبان فاطمہ وزیر شنگوانی نے سعودی عرب کی تاریخ پر اپنی تیار کی ہوئی ڈاکومنٹری بھی پیش کی بعدازاں تقریب کے مہمان خصوصی سفارتخانہ پاکستان کے ویلفیئر اتاشی سہیل وڑائچ نے سعودی حکومت اور سعودی عوام کو یوم تاسیس کی مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ پاک سعودی دوستی لازوال ہے جس کی مثال پوری دنیا میں نہیں ملتی پاکستانی اور سعودی عوام کے مابین اخوت اور محبت کا جو رشتہ قائم ہے وہ ایک زندہ مثال ہے مہمان خصوصی نے خوبصورت پروگرام منعقد کرنے پر محترمہ فاطمہ وزیر شنگوانی اور ان کی ٹیم کا شکریہ ادا کیا یوم تاسیس کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پروگرام کی چیف آرگنائزر پاکستانی سعودی نثراد محترمہ فاطمہ وزیر شنگوانی نے کہا کہ زندہ قومیں ہمیشہ اپنی تاریخ کو یاد رکھتی ہیں سعودی ایک پرعزم ، بلند حوصلہ ، باہمت ؛ غیور اور اپنے ارادوں پر پورا اترتے ہوئے اپنے مقاصد کو ہر صورت حاصل کرنے والی قوم ہے تقریب سے حافظ عبدالوحید ؛ سلیم کاوش ؛ محترمہ تسنیم امجد ، اور دیگر نے بھی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شہزادہ محمد بن سلمان کے ویثرن 2030 کے مقصد اور واضح نصب العین کے تحت ترقی خوشحالی سعودی عزم اور فخر کی بہترین مثال ہے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں