(رپورٹ ، زبیر خان بلوچ ،تازہ اخبار ،پاک نیوز پوائنٹ)
سعودی عرب نے پاکستان کیلئے 3 ارب ڈالرز کے سپورٹ فنڈ کا اعلان کردیا.
وزیر اعظم عمران خان کے دورہ سعودی عرب کے بعد مثبت خبر سامنے آئی ہے جس کے مطابق سعودی عرب نے پاکستان کیلئے 3 ارب ڈالر ز کے سپورٹ فنڈ کا اعلان کیا ہے.
اس حوالے سے وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری کا کہنا کہ سعودی عرب نے پاکستان کو 3 ارب ڈالرز کے سپورٹ فنڈ کا اعلان کیا ہے.
سعودی عرب کے فرمانرواہ سے تفصیلی ملاقات میں وزیراعظم پاکستان نے سعودی حکومت کا اس بات کا یقین دلایا کہ سعودی معیشت کی ترقی میں پاکستان اپنا کردار ادا کرے گا اور مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری بڑھائے گا اس کے علاوہ فوڈ سیکیورٹی اور دیگر امور پر بھی سعودی محکموں کے ساتھ تعاون بڑھانے پر اتفاق ہوا.
انہوں نے بتایا کہ یہ رقم سعودی فنڈ برائے ترقی اسٹیٹ بینک آف پاکستان میں جمع کرائے گا.
فواد چوہدری نے بتایا کہ اس کے علاوہ سعودی عرب ایک سال کے دوران ریفائنڈ پیٹرولیم مصنوعات کی مد میں 1.2 ارب ڈالرز کی فنانسنگ بھی فراہم کرے گا.
Breaking news
Saudi Arabia announcement support Pakistan with 3 billion US dollar as deposit in Pakistan central bank
and also financing refined petroleum prodcut with 1. 2 billion us dollars during the year https://t.co/z2izW1avIT https://t.co/z2izW1avIT— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) October 26, 2021
خیال رہے کہ وزیراعظم عمران خان کے اقتدار سنبھالنے کے کچھ عرصے بعد بھی سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات نے بھی پاکستان کی مالی معاونت کی تھی.