سعودی عرب میں تبلیغی جماعت پر مکمل پابندی 418

سعودی عرب میں تبلیغی جماعت پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی ہے

(سٹاف رپورٹ،تازہ اخبار،پاک نیوز پوائنٹ )

حکم نامه میں کہا گیا کہ اس کام کی ابتداء انڈیا اور پاکستان سے شروع ھوئی اور اب ہر ملک میں پھیل گئی یہ اسلام کی غلط تشریح کر رہے ہیں یہ ایک بدعت ھے یہ تفرقات پیدا کر رہے ہیں جسکی یہاں ہرگز اجازت نہیں دی جا سکتی۔


وزارة الشؤون الإسلامية کے ٹوئٹر پر اعلان کے مطابق ‏عزت مآب وزیربرائےاسلامی امور، ڈاکٹر عبداللطیف ال الشیخ نےمساجدکے مبلغین اورنمازجمعہ کاعارضی اہتمام کرنے والی مساجد کو ہدایت کی کہ وہ اگلے جمعہ کا خطبہ 5/6/1443 H کو (تبلیغی اور دعوتی گروپ) کے خلاف خبردار کرنےکےلیے مختص کریں۔
‏وزیر نے یہ بھی ہدایت کی کہ خطبہ میں درج ذیل موضوعات شامل ہوں:
‏ 1- اس گروہ کی گمراہی، انحراف اور خطرے کا اعلان، اور یہ کہ یہ دہشت گردی کے دروازوں میں سے ایک ہے، خواہ وہ کوئی اور دعویٰ کرے۔
‏ 2- ان کی نمایاں ترین غلطیوں کا ذکر کریں۔
‏3- معاشرے کے لیے ان کے خطرے کا ذکر کریں۔
‏ 4- یہ بیان کہ سعودی عرب کی مملکت میں متعصب گروہوں بشمول (تبلیغی اور دعوتی گروپ) سے وابستگی ممنوع ہے۔
اسکے علاوہ مزار پرست صوفیوں اور اخوان المسلمین پر بھی پابندی ھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں