(سٹاف رپورٹ،تازہ اخبار،پاک نیوز پوائنٹ )
وزارت حج وعمرہ کی جانب سے زیادہ سے زیادہ عمر کی حد کی پابندی ختم کیے جانے کے بعد بیرون ممالک سے معمر افراد بھی عمرہ کے لیے آسکتے ہیں۔
سعودی عرب کی جانب سے جاری اعلان میں کہا گیا کہ 12سال عمر سےبڑے افراد بھی اب عمرہ کرسکیں گے، زائرین سفر سے پہلےکرونا ویکسین لگائیں گے۔
وزارت کی جانب سے بیرون ملک سے آنے والے عمرہ زائرین کے لیے زیادہ سے زیادہ 50 برس عمر کی شرط عائد کی گئی تھی جبکہ کم سے کم 18 برس تھی۔
وزارت حج وعمرہ کی جانب سے جاری کیے جانے والے احکامات کی رو سے عمر کی زیادہ سے زیادہ حد ختم کردی گئی ہے جبکہ کم از کم عمر کی حد برقرار ہے۔
312