Saudi Arabia issues Hajj quota for 2022 306

سعودی عرب نے 2022 کے لیے حج کوٹہ جاری کر دیا

رپورٹ(تازہ اخبار،پی این پی نیوز ایچ ڈی )
سعودی حکومت کے قوانین کے مطابق اس سال 65 سال سے زائد عمر کے افراد حج ادا نہیں کر سکیں گے.
رواں سال 10 لاکھ ملکی اور غیر ملکی افراد حج کی سعادت حاصل کریں گے.
2سالہ کرونا پابندیوں کے بعد سال 2022میں عازمین حج کے کوٹے میں اضافہ کر دیا ہے.
سعودی حکومت نے تمام مسلمان ممالک کے حج درخواستوں کا کوٹہ جا ری کیا ہے۔
پاکستان کا حج کوٹہ 81132,بنگلہ دیش کاحج کوٹہ 57 ہزار 585، نائجیریا کا 43 ہزار 8، افغانستان کا 13ہزار 582 اور ترکی کا 37ہزار 770ہے۔ برطانیہ 12 ہزار 348، امریکہ 9 ہزار 504 اور فرانس کو 9 ہزار 268 افراد کا کوٹہ الاٹ کیا گیا ہے۔
ہر ملک کو مسلمانوں کی آبادی کی بنیاد پر حج کوٹہ مختص کرتا ہے.
اس کے مطابق پاکستان کو 2019میں ایک لاکھ 79 ہزار کا کوٹہ مختص کیا گیا تھا۔
پھر حج کمیٹی آف پاکستان اس کوٹہ کو مختلف صوبوں میں تقسیم کرتی ہے اور اس کوٹہ کا کچھ حصہ پرائیویٹ ٹور آپریٹرز کے لیے بھی محفوظ رکھتی ہے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں