غیرملکی ملازمین کو سہولیات دینے کے حوالے سے سعودی عرب دوسرا بہترین ملک قرار 167

غیرملکی ملازمین کو سہولیات دینے کے حوالے سے سعودی عرب دوسرا بہترین ملک قرار

سٹاف رپورٹ (تازہ اخبار،پی این پی نیوز ایچ ڈی)

جرمن ’انٹرنیشنز‘ نیٹ ورک کی جانب سے کسی بھی ملک میں غیرملکی ملازمین کو سہولیات فراہم کرنے کے حوالے سے گزشتہ ماہ سروے کرایا گیا، مملکت میں آنے والی تبدیلی کے بعد سعودی عرب دنیا میں غیرملکی ملازمین کے لیے بہترین ملک کے طور پر دوسرے نمبر پر آگیا ہے۔

بیرون ملک کام کرنے والے ملازمین کو سہولت دینے کے حوالے سے انڈیکس میں ڈنمارک پہلے نمبر پر ہے جس کے بعد سعودیہ موجود ہے، سروے میں شامل نصف سے زیادہ شرکا نے اسے ایک مثبت لیبر مارکیٹ قرار دیا ہے۔

سروے میں بتایا گیا ہے کہ سعودی عرب میں 75 فیصد تارکین وطن کارکنوں کا خیال ہے کہ مملکت میں ملازمت کرنے سے ان کے کیریئر میں بہتری کے امکانات کافی بڑھ گئی ہیں۔

’العربیہ بزنس‘ کےمطابق سروے کے 5 اشاریوں کی وجہ سے سعودی عرب غیرملکی کارکنوں کے لیے بہترین مقامات کے طور پر دنیا کے ٹاپ ٹین ممالک میں شامل ہوا۔

مملکت ملازمت کے امکانات کے ذیلی انڈیکس میں پہلے نمبر پر ہے اور تنخواہ اور ملازمت کے تحفظ کے حوالے سے عالمی سطح پر دوسرے نمبر پر ہے، سعودی عرب ورک کلچر اور ملازمت سے اطمینان کے انڈیکس میں ساتویں نمبر پر موجود ہے۔

قابل ذکر بات یہ ہے کہ سعودی عرب کی رینکنگ 2023 میں 14ویں نمبر پر تھی، انٹرنیشنز کا سالانہ سروے کام اور زندگی کے تمام پہلوؤں پر مشتمل ہوتا ہے۔

ملازمت کی نوعیت، ملنے والی اجرت، زندگی کا توازن اور ملازمت سے متعلق دیگر معاملات کے اطمینان سمیت یہ سروے متعدد عناصر کی پیمائش کرتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں