مسجد الحرام میں کتنے افراد کو اعتکاف کی اجازت ہو گی سٹاف رپورٹ (تازہ اخبار،پی این پی نیوز ایچ ڈی 98

اس سال پاکستان سے عازمین حج کو چار ایئر لائن کے ذریعے سعودی عرب حج کے فریضہ کے لئے لے کر جایا جائے گا

کراچی/بیورو چیف اعجاز احمد طاہر اعوان

“” میڈیا رپورٹس “” کے مطابق اس سال دوران حج کے فریضہ کے لئے 80 ہزار سے زائد عازمین حج کو چار ایئر لائن کے ذریعے سعودی عرب لے کر جائیں گئئں، حکومت پاکستان سرکاری طور پر 81230 حجاج کو سعودی عرب منتقل کرنے والی چار ایئر لائن کے اعداد و شمار جاری کر دئے گئے ہیں،تفصیلات کے مطابق ایئر بلیو 2250،پی آئی اے ایئر لائن 40700 سیرین ایئر لائن 2280، اور سعودی ایئر لائن 36000، حجاج کرام کو سعودی عرب لے کر جانے کا کوٹہ مختص کیا گیا ہے، 42281 مدینہ منورہ اور 38419 جدہ ایئر پورٹ پر لینڈ کریں گئیں، اور پھر وہیں سے واپس پاکستان آئیں گئیں، اسلام آباد سے 26222، کراچی سے 17630، لاہور سے 17629، ملتان سے 6582، کوئٹہ سے 4050، سیالکوٹ سے 4484، فیصل آباد سے 3251، رحیم یار خان سے 468، سکھر سے 924، اور پشاور سے “”صفر”” شامل ہے، ان اعداد و شمار میں پرائیوٹ حج اسکیم کے تحت جانے والے حجاج شامل نہیں ہیں.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں