Saudi Arabia Dhul Hijjah moon sighted, Eid al-Adha will be on Wednesday, June 28 310

سعودی عرب ذی الحجہ کا چاند نظر آگیا، عید الاضحی بدھ 28 جون کو ہو گا

ریاض/خصوصی رپورٹ اعجاز احمد طاہر اعوان(تازہ اخبار، پی این پی نیوز ایچ ڈی)
سعودی عرب میں اتوار 18 جون کو ذی الحجہ کا چاند نظر آگیا۔
سعودی عرب کی تین بڑی رصد گاہوں تمیر، حوطہ سدیر اور المجمعہ میں اتوار کو چاند نظر آنے کا اعلان کیا۔
سعودی سپریم کورٹ نے کہا کہ پیر 19 جون 2023 کو یکم ذی الحجہ اور 27 جون منگل کو وقوف عرفہ ہوگا جبکہ عید الاضحی 28 جون بدھ کو ہوگی.
ایس پی اے کےمطابق سپریم کورٹ نے بیان میں کہ کہ سپریم کورٹ کے ماتحت رویت ہلال کمیٹی کو موصولہ رپورٹوں کے مطابق اتوار 18 جون کو ذی الحجہ کا چاند نظر آگیا۔
ام القری کیلنڈر کے لحاظ سے اتوارکو ذی قعدہ کی 29 اور جون کی 18 تاریخ ہے.
سپریم کورٹ نے عید الاضحی کا چاند نظر آنے پر شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد کو مبارکباد دی ہے۔
یاد رہے کہ سعودی عرب میں سپریم کورٹ نے اتوار18 جون 2023 کو ذوالحجہ کا چاند دیکھنے کی اپیل کی تھی۔
سپریم کورٹ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا تھا کہ ام القری کلینڈرکے حساب سے یکم ذوالقعدہ 1444 ہجری اتوار بمطابق 21 مئی 2023 کوتھا۔
سپریم کورٹ نے اس حوالے سے اپیل کی تھی کہ مملکت میں بروز اتوار ذوالقعدہ کی 29 تاریخ ہوگی ( 18 جون 2023)۔ اتوار کے دن مملکت میں ذوالحجہ کا چاند دیکھنے کی کوشش کی جائے.
فلکیات کے مرکز کے مطابق اسلامی مہینے ذوالحجہ کے آغاز کا اشارہ دینے والا ہلال کا چاند اتوار کو خود مختار ریاست برونائی میں نظر نہیں آیا اس لیے برونائی میں عید الاضحیٰ کا پہلا دن 28 جون کو منایا جائے گا۔ یوم عرفہ جو اسلام میں مقدس ترین سمجھا جاتا ہے 27 جون بروز بدھ کو ہوگا۔ آج دنیا کے کئی ممالک میں ذی الحج کا چاند دیکھا جا رہا ہےتاہم انڈونیشیا اور ملائیشیا میں بھی چاند نظر نہیں آیا۔
خلیج ٹائمز کے مطابق بہت سے ممالک ذوالحجہ کے مہینے کے آغاز اور عید الاضحی کے جشن کا تعین کرنے کے لیے چاند دیکھنے پر انحصار کرتے ہیں۔ وہ اپنی اپنی رویت کمیٹیوں یا تنظیموں کی پیروی کرتے ہیں جو اپنے متعلقہ ممالک میں ہلال کے چاند کی رویت کی تصدیق کے لیے ذمہ دار ہیں۔ ان ممالک میں ملائیشیا، انڈونیشیا، ہندوستان، پاکستان، بنگلہ دیش، ایران، سلطنت عمان، سلطنت مراکش، موریطانیہ اور ترکی اور افریقہ کے بیشتر اسلامی ممالک بھی شامل ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں