ا سٹا ف رپورٹ:پی این پی نیوز ایچ ڈی
فیفا ورلڈ کپ 2034 کی میزبانی ملنے کے بعد سعودی دارالحکومت ریاض سمیت متعدد شہروں میں خوب جشن کا سماں ہے اور بلندوبالا عمارتوں کو تھری ڈی رنگوں سے بھر دیا گیا ہے جبکہ آتش بازی کا شاندار مظاہرے بھی کیے جا رہے ہیں فیفا وڑلڈکپ 2034 کی میزبانی ملنے پر جہاں سعودی شہری خوشی کا اظہار کر رہے ہیں وہی پاکستانی اور دیگر غیر ملکی بھی خوشیاں منا رہے ہیں.
فیفا کے صدر نے ورلڈ کپ 2034 کی میزبانی کے سرکاری اعلان سے قبل رکن فیڈریشنوں کو سعودی عرب کی فائل پیش کی۔
فیفا نے تصدیق کی کہ 2034 کی میزبانی کےلیے سکروٹنی کا عمل مکمل شفافیت، دیانداری اور درستگی سے مکمل کیا گیا۔
ورلڈ کپ کی میزبانی کے لیے سعودی عرب کی بولی کورکن فیڈریشنز سے مکمل اتفاق رائے حاصل ہوا ہے۔
ورلڈ کپ 2034 میں 48 ٹیمیں شرکت کریں گی اور پانچ سعودی شہریوں ریاض، جدہ، الخبر، نیوم اور ابہا میں میچوں کا انعقاد کیا جائے گا۔