سعودی عرب جدہ۔ امداد حسین لک رپورٹ (تازہ اخبار،پی این پی نیوز ایچ ڈی)
مسلم لیگ ن کے سنئیر رہنما احسن اقبال کا کہنا ہے کہ سعودی عرب اور پاکستان دو جسم اور ایک جان کی مانند ہیں دونوں ممالک نے ہمیشہ ایک دوسرے کے دکھ اور سکھ میں ساتھ دیا ہے. پاکستان مسلم لیگ نون جدہ کے جنرل سیکرٹری مہر عبدالخالق لک کی جانب سے ترانواں سعودی یوم الوطنی کی شاندار تقریب کا اہتمام کیا گیا تقریب کے مہمان خصوصی سابقہ وفاقی وزیر پروفیسر احسن اقبال تھے جبکہ تقریب کی صدارت مرکزی جان سیکرٹری مسلم لیگ نون سعودی عرب ملک منظور اعوان نے کی تقریب میں خصوصی طور پر صدر مسلم لیگ یوتھ ونگ حافظ امان اللہ ایڈوکیٹ نے بھی شرکت کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے احسن اقبال کا کہنا تھا کہ سعودی عرب پاکستان کا سب سے قریبی دوست ہے اور دونوں ممالک امت مسلمہ کے اہم ترین ملک ہیں یہ بڑے فخر کی بات ہے کہ سعودی عرب میں مقیم لاکھوں پاکستانی سعودی عرب کے قومی دن کو بھرپور جوش و خروش سے مناتے ہیں. احسن اقبال نے کہا کہ وہ سعودی قیادت اور عوام کو قومی دن کی مبارکباد پیش کرتے ہیں تقریب میں وائس چئیرمین عبدالشکور چوہدری ریاض گھمن خالد چیمہ شعیب الطاف ذوہیب شہزاد عدیل بشارت چوہدری سجاد خاں اسلم کثیر تعداد میں کارکنان و عہدیداران و کمیونٹی ممبران نے شرکت کی.