Sardar Ashiq Khan Baloch has announced to contest constituency PP-225 238

سردار عاشق خان بلوچ نے حلقہ پی پی 225 الیکشن لڑنے کا اعلان کر دیا

رپورٹ کہروڑ پکا ( عمر دراز جوئیہ ، پی این پی نیوز ایچ ڈی)
سردار عاشق خان بلوچ نے حلقہ پی پی 225 الیکشن لڑنے کا اعلان کر دیا۔سردار عاشق بلوچ نے قریبی دوستوں سے مشاورت مکمل کر کے عوامی رابطہ مہم تیز کردی۔میرے دروازے حلقے کی غریب اور مظلوم عوام کے لیے ہر وقت کھلے ہیں۔الیکشن جیت کر غریب اور مظلوم عوام کی آواز بنوں گا۔اور حلقے کی محرومیوں کا ازالہ کرنے کے لیے جدوجہد کروں گا۔تفصیل کے مطابق معروف ماہر قانون سردار عاشق خان بلوچ ایڈوکیٹ میں حلقہ پی پی 225 سے الیکشن لڑنے کا اعلان کر دیا۔انہوں نے اس سلسلے میں اپنے قریبی دوستوں سے مشاورت مکمل کرنے کے بعد عوامی رابطہ مہم تیز کر دی۔مختلف دیہی علاقوں میں کی سرکردہ شخصیات سے ملاقات کی اور الیکشن میں اپنی حمایت کی استدعا کی۔امیدوار ایم پی اے حلقہ پی پی 225 سردار عاشق خان بلوچ نے آپ نے ایک اخباری بیان میں کہا ہے وہ الیکشن جیت کر غریب اور مظلوم عوام کی آواز بنیں گے اور ان کی محرومیوں کا ازالہ کریں گے انہوں نے کہا میرے دروازے حلقہ کی عوام کے لیے ہر وقت کھلے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں