صنم جاوید نے لاہور سے مریم نواز کے مقابلے میں الیکشن لڑنے کا اعلان کردیا 179

صنم جاوید نے لاہور سے مریم نواز کے مقابلے میں الیکشن لڑنے کا اعلان کردیا

سٹاف رپورٹ (تازہ اخبار ،پی این پی نیوز ایچ ڈی)

پی ٹی آئی سوشل میڈیا ایکٹوسٹ صنم جاوید کا لاہور سے الیکشن لڑنے کا اعلان.
پاکستان تحریک انصاف کی سرگرم سوشل میڈیا ایکٹوسٹ صنم جاوید لاہور سے صوبائی اسمبلی کی نشست پی پی 150 سے کاغذات نامزدگی جمع کرائیں گی۔
صنم جاوید کے والد جاوید اقبال نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی جانب سے میری بیٹی کو اس حلقے سے انتخابات لڑنے کا کہا گیا ہے۔ میں صنم جاوید کے الیکشن میں حصہ لینے کے لیے متعلقہ دستاویزات جمع کر رہا ہوں.
انہوں نے بتایا کہ ’صنم جاوید کی پاور آف اٹارنی پر دستخط کے لیے میں تین دنوں سے کوشش کر رہا ہوں.صنم جاوید 100 فیصد الیکشن لڑیں گی اور پارٹی نے بھی کنفرم کر دیا کہ آپ کاغذات نامزدگی جمع کریں۔صنم جاوید مریم نواز کے مقابلے میں الیکشن لڑیں گی.
صنم جاوید کے والد نے کہا کہ میں چیف جسٹس آف پاکستان اور چیف الیکشن کمیشنر سے درخواست کرتا ہوں کہ مجھے صنم جاوید سے پاور آف اٹارنی پر دستخط کی اجازت دی جائے.
جاوید اقبال کا کہنا تھا کہ میری بیٹی اس وقت بہت پاپولر ہے اور ہمیں جیت کی امید ہے.
صنم جاوید سوشل میڈیا بالخصوص ایکس (ٹویٹر) پر تحریک انصاف کی پرجوش اور سرگرم حامی کے طور پر جانی جاتی ہیں اور عمران خان کی حکومت کے خاتمے کے بعد وہ زمان پارک میں پارٹی چیئرمین کے گھرکے باہر ہونے والی سیاسی سرگرمیوں میں بھی نمایاں دکھائی دیتی رہی تھیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں