San Francisco YouTube has begun testing a new option to self-clarify key points in a video and add brief information to it. 260

سان فرانسسكو یوٹیوب نے ایک نئے آپشن کی آزمائش شروع کردی ہے جس کے تحت ویڈیو میں شامل اہم مقامات کو ازخود واضح کرکے اس کی مختصرمعلومات کا اضافہ کیا جاسکتا ہے

(سٹاف رپورٹ ،تازہ اخبار،پاک نیوز پوائنٹ )
دوسری جانب ایک اور فیچر کی آزمائش بھی کی جارہی ہے جس کےذریعے ویڈیو بنانے والے اپنے آٹو چیپٹرز کو ایڈٹ کرسکتے ہیں اور ان میں مزید تفصیلات یا لنک کا اضافہ بھی کرسکتے ہیں۔ یوٹیوب کے مطابق اس طرح کاروبار اور تجارت کے لیے یہ بہت مفید ثابت ہوتا.
یوٹیوب نے اپنے بلاگ، یوٹیوب نوٹس میں کہا ہے کہ’ یہ نیا فیچر ویڈیو کے نیچے وضاحتی گوشے (ڈسکرپشن باکس) میں ظاہر ہوگا۔ اس کی بدولت دیکھنے والے اس مقام سے آگاہ ہوسکیں گے.
اس سے قبل یوٹیوبر کو ہی اہم مقامات کی تفصیلات ویڈیو میں شامل کرنا پڑتی تھیں۔ لیکن یوٹیوب الگورتھم کی وجہ سے اب یہ فیچر خودکار انداز میں کام کرے گا۔ لیکن پہلے کھانے پینے کی اشیا اور مقامات کی آزمائش کی جائے گی.
یوٹیوب نے “کلیکشنز” کے نام سے ایک اور فیچر کی آزمائش شروع کی ہے جس میں آپ کے پسندکردہ چینلز کی بنا پر اسی طرح کی ویڈیوز یا چینل سامنے آئیں گے۔ مثلاً سائنس اور کمپیوٹرپر معلومات کے چینل سبسکرائبر کے سامنے ایسے ہی مزید یوٹیوب چینل اور ویڈیونمودار ہوں گی.
اس کے علاوہ اب یوٹیوبر اپنی ویڈیو کے حصوں یا چیپٹرز کو بھی آسانی سے ایڈٹ کرسکتے ہیں۔ بہت سے تخلیق کاروں نے اس کی شکایت کی ہے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں