سام سنگ الیکٹرونکس آر اینڈ آر انڈسٹریز کے تعاون سے 258

سام سنگ الیکٹرونکس آر اینڈ آر انڈسٹریز کے تعاون سے کراچی میں اپنا پہلا پلانٹ لگا رہا

(سٹاف رپورٹ،تازہ اخبار،پاک نیوز پوائنٹ )

سام سنگ الیکٹرانکس نے پاکستان میں ٹیلی ویژن بنانے کا فیصلہ کرلیا.
موبائل مینوفیکچرنگ یونٹ کے بعد جنوبی کوریائی ٹیک کمپنی سام سنگ الیکٹرانکس نے پاکستان میں ٹیلی ویژن بنانے کا پلانٹ لگانے کا فیصلہ کیا ہے.
یہ پلانٹ کراچی میں آر اینڈ آر انڈسٹریز کے تعاون سے قائم کیا جائے گا.
یہ معلومات وزیراعظم کے مشیر برائے تجارت و سرمایہ کاری عبدالرزاق داؤد نے اپنے ٹوئٹر پر شیئر کیں.


جولائی میں لکی موٹر کارپوریشن کے ساتھ موبائل مینوفیکچرنگ پلانٹ لگانے کے اعلان کے بعد یہ سام سنگ کا پاکستان میں دوسرا مشترکہ منصوبہ ہوگا.
پاکستانیوں نے جنوبی کوریا کی کمپنی کے فیصلے کا خیرمقدم کیا ہے کیونکہ مقامی سطح پر مینوفیکچرنگ سے سام سنگ مصنوعات کی قیمتوں میں کمی ہوگی.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں