Federal Minister for Overseas Pakistanis and Human Resource Development Sajid Hussain Turi 253

جدہ میں پاکستان قونصلیٹ کی وفاقی وزیر برائے اوورسیز پاکستانیز و ترقی انسانی وسائل ساجد حسین طوری کا پاکستانی کیمونٹی سے خطاب

رپورٹ امداد حسین لک سعودی عرب جدہ : (تازہ اخبار ،پی این پی نیوز ایچ ڈی)
پاکستان قونصلیٹ جدہ میں پاکستانی کیمونٹی سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر برائے اوورسیز پاکستانیز ساجد حسین طوری نے کہا کے اوورسیز کے مسائل حل کرنا موجودحکومت کی اولین ترجیح ہے اوورسیز کا ملکی معیشت میں ہم کردار ہے اوورسیز کو درپیش مسائل جو شکایات ملی جن میں روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ ،پاکستان میں پلاٹوں پر قبضہ اورکفیلوں کے ساتھ معملات انکو فوری حل کریں گیے متعلقہ زمہ داران کی زمہ داریاں لگا دی ہیں بہت جلد اوورسیز خود بتائیں گے حکومت ان کےلئے کیا کر رہی ہے ہم سکلز پروفیشنل لوگوں کو سعودی عرب بھجنے کے لیے سعودی حکومت کے تعاون سے پاکستان میں سکلز ویری فکیشن پروگرام کا آغاز کیا جس سے پاکستان سے سعودی عرب کو معیاری افرادی قوت فراہم کرنا ہے ہم سعودی عرب کیساتھ ملکر ایک بہترین ٹیکنکل اینڈ وکیشنل یونیورسٹی کا قیام بھی عمل میں لائیں گے،کیمونٹئ کی جانب سے سوالات کے جوابات دیتے ہوئے کہا کے اوورسیز کو صوبائی اور وفاقی حکومت میں نمایندگی دینے کے لیے مخصوص نشستیں مقرر کریں گیے جس کے لیے کام جاری ہے،جو ایجنٹ فراڈ کرتے ہیں ویزے کے حوالے سے انکی کمپنیاں بند کی جاہیں گی،اوورسیز پاکستانیوں کے لیے ڈیجیٹل مختارنامے یا سٹام پیپر کے لیے انتظامات کر رہے ہم سعودی حکومت خادم خرمین شریفین کے مشکور ہیں انہوں نے سیلاب کے دوران بھرپور ہمیں مدد فراہم کی اوورسیز پاکستانیوں کو بہترین روزگار اور سہولیات کی فراہم کر رہے ہیں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں