Sahibzada Hafiz Hamid Raza MLA former Minister for Religious Affairs 183

صاحبزادہ حافظ حامد رضا MLA سابقہ وزیر برائے مذہبی امور آزاد کشمیرکی رہائش گاہ حوالدار چوہدری نذیر احمد لالی پر آمد

رپورٹ /حاجی محمد ناصر قادری (تازہ اخبار پی این پی نیوز ایچ ڈی)

دوران ملاقات علاقائی مسائل پر گفتگو کی گئی۔ صاحبزادہ حافظ حامد رضا نے مہاجرین کے مسائل کو فوری طور پر حل کرنے کی یقین دہانی کروائی اور جلد یونین کونسل کمانوالہ کے تمام گاؤں کے مہاجرین سے ملاقاتوں کا وعدہ کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ مہاجرین جموں و کشمیر کی خدمت میں کوئی کسر باقی نہ چھوڑی جائے گی اور آزاد کشمیر کے خصوصی فنڈ میں سے یونین کونسل کمانوالہ میں جلد ترقیاتی کام کروائے جائیں گے ۔
اس موقع پر چوہدری مقصود صادق لالی، چوہدری ارشد محمود لالی، چوہدری زریاب لالی، چوہدری عمران حیات ذیلدار، قاری کبیر چشتی، ملک قمر شہزاد، عبد الرحمٰن ہرڑ، اشفاق بھٹی، حافظ عظمت گجر اور چوہدری ارباز لالی بھی موجود تھے ۔
ملاقات کے اختتام پر صاحبزادہ حافظ حامد رضا صاحب نے ملکی سلامتی اور جموں و کشمیر کے مسلمانوں کے لیے خصوصی دعا کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں