sad incident occurred in the maternity ward of Daska Civil Hospital 112

ڈسکہ سول ہسپتال کے زچہ بچہ وارڈ میں افسوسناک واقع، دن دھاڑے میاں بیوی نے بچے کو اغوا کر لیا

رپورٹ اعجاز احمد طاہر اعوان (تازہ اخبار ،پی این پی نیوز ایچ ڈی)
ڈسکہ DASKA سول ہسپتال کے زچہ بچہ وارڈ میں گزشتہ دنوں ایک افسوسناک واقعہ رونما ہوا، تفصیلات کے مطابق زینب نامی خاتون نے ہسپتال میں ایک خوبصورت بچے کو جنم دیا، بچے کی ماں اور بچے نی نانی ہسپتال میں بچے کی دیکھ بھال کے لئے موجود تھیں، اسی دوران ڈسکہ سے تقریبا” سات کلو میٹر دور “”بمبانوالہ ” تحصیل ڈسکہ کے رہائشی انیس چھٹہ نامی شخص اپنی بیوی کے ہمراہ سول ہسہتال کے زچہ بچہ وارڈ میں آئے اور بچے کی ماں اور بچے کی نانی کو بے ہوشی کا جوس پلا کر بچے کو ہسپتال سے لے کر رفو چکر ہو گھئے، مگر ہسپتال کے اندر لگے حفیہ کیمروں “”CTD” کی مدد سے دونوں ملزمان میاں بیوی کو بروقت تلاش کر لیا گیا، اور ان کے خلاف قانونی تحقیقات کا سلسلہ شروع کر دیا گیا ہے، دونوں میاں بیوی کے ہاں شادی کے کئی سال بعد بھی اولاد نہ ہو سکی، جس کی وجہ سے دونوں نے بچے کے لئے یہ گھناؤنا منصوبہ تیار کیا، اس وقت دونوں ملزمان میاں بیوی ڈسکہ پولیس کی حراست میں اور مزید تفتیش کا سلسلہ شروع کر دیا گیا ہے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں