Russia also attacked Kiev International Airport 259

روس نے کیف انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر بھی حملہ کر دیا

(سٹاف رپورٹ، تازہ اخبار، پاک نیوز پوائنٹ)
روس نے یوکرین پر حملہ کر دیا ، یوکرین کے دارالحکومت کیف سمیت متعدد علاقے دھماکوں سے گونج رہے ہیں ، میڈیا رپورٹس کے مطابق روس نے کیف انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر بھی حملہ کر دیا ہے .
روس کے ائیرپورٹ پر حملے کے بعد یوکرین کی فضائی حدود بند کر دی گئیں جبکہ ملک بھر میں مارشل لاء نافذ کر دیا گیا ۔ یوکرین کےصدر زیلنسکی کے مطابق مارشل شلاء کا نفاذ پورے ملک پر ہوگا.
ادھر روسی سٹاک ایکس چینج میں بھی ٹریڈنگ روک دی گیئ ہے ، سٹاک ایکس چینج کے مطابق کاروبار دوبارہ کھولنے کا اعلان بعد میں کیا جائے گا.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں