مری جانے والے سیاحوں کے لئے قواعد اور ضوابط طے کر لئے گئے 236

مری جانے والے سیاحوں کے لئے قواعد اور ضوابط طے کر لئے گئے

(سٹاف رپورٹ ،تازہ اخبار،پاک نیوز پوائنٹ )

سانحہ مری میں بڑی تعداد میں اموات کے بعد اب انتظامیہ نے مری جانے والے سیاحوں کے لئے نئے قوانین متعارف کرائے ہیں، جس کے تحت اب ملکہ کوہسار میں صبح 6 بجے سے شام 5 بجے تک سیاحوں کی 8 ہزار گاڑیاں ہی داخل ہوسکیں گی، اور گنجائش سے زیادہ گاڑیاں بھیجنے پر سخت ایکشن لیا جائے گا، تاہم براستہ مری کشمیر جانے والی گاڑیوں کو پابندی سے استثنی حاصل ہوگا.
نئے قواعد و ضوابط کے مطابق مری جانے والوں کی انٹری کے لیے الگ کاونٹر قائم کیا جائے گا جہاں سیاحوں کے شناختی کارڈ اور موبائل فون نمبر درج کیے جائیں گے، سیاحوں کے داخلے کے لیے پیشگی انتظامات کیے جائیں گے، داخلی شاہراہوں کے اہلکار ملکہ کوہسار انتظامیہ سے مکمل رابطے میں رہیں گے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں