سٹاف رپورٹ (تازہ اخبار ،پی این پی نیوز ایچ ڈی)
روجھان: تھانہ مزاری گوٹھ پولیس کی کاوشوں سے شراب کی بڑی کھیپ کی ڈیلیوری ناکام بنا دی گئی۔ 01 بین الصوبائی شراب ڈیلر 195 ولائتی شراب کی بوتلوں سمیت دھر لیا گیا، ملزم کے قبضہ سے برآمد کی جانے والی شراب کی مالیت لاکھوں روپے ہے۔پولیس نے شراب ڈیلیوری کے لیئے استعمال کی جانے والی کار بھی قبضہ میں لے لی،شراب ڈیلر کئی عرصہ سے سندھ سے پنجاب کے علاقوں میں شراب فروشی کے مکروہ دھندے میں ملوث تھا۔پولیس کی جانب سے ملزم کے خلاف قانونی کاروائی کرتے ہوئے مقدمہ درج کر لیا گیا.