اسٹاف رپورٹ : پی این پی نیوز ایچ ڈی
ڈاکوﺅں کی خاتون سے خاوند کی سامنے اجتماعی زیادتی ، دلخراش واقعہ کی اطلاع ملنے پر ڈی پی او اوکاڑہ منصور امان متاثرین کے گھر پہنچ گئے متاثرین کو انصاف کی یقین دہانی کروائی.
تفصیلات کے مطابق گاﺅں باوا طاہر کا رہائشی محنت کش اپنی بیوی کے ہمراہ گھر میں موجود تھاکہ رات گئے تین مسلح ڈاکو گھر میں گھس آئے دوران تلاشی نقدی رقم دو ہزار روپے اورموبائل فون چھین کر محنت کش کو یرغمال بنالیا ڈاکو خاوند کے اوپر اسلحہ تان کر کھڑے ہوگئے جبکہ دو ڈاکوﺅں نے خاتون کو گن پوائنٹ پر باری باری زیادتی کا نشانہ بنایا جسکے بعد خاتوں کے بے ہوش ہونے پر تینوں مسلح ڈاکو لوٹ مار اور گینگ ریپ کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے.
پولیس نے ڈکیتی،زناءبالجبر کامقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اوکاڑہ کیپٹن ریٹائرڈ منصور امان متاثرین کے گھر پہنچے اور متاثرین کو یقین دلایا کے ملزمان کو جلد گرفتار کر کے کیفرکردار تک پہنچایا جائے گا ملزمان کی گرفتاری کیلئے سپیشل ٹیموں تشکیل دی گئی ہیں.