رپورٹ شاہین جاوید ریاض : پی این پی نیوز ایچ ڈی
سعودی عرب ریاض معروف ادبی تنظیم تخیل ادبی فورم نے عالمی مشاعرے کا انعقاد کیا مشاعرے میں پاکستان سے خصوصی طور پر پاکستان کے معروف شاعر عمیر نجمی اور عمار اقبال نے خصوصی شرکت کی .
مشاعرے میں پاکستان بحرین کویت اور سعودی عرب ریاض کے شعراء نے اپنا خوبصورت کلام پڑھا مشاعرے کی صدارت علمی اور ادبی شخصیت پروفیسر گوہر رفیق نے کی پاکستان سے ائے ہوئے شاعر عمیر نجمی اور عمار اقبال نے اپنا خوبصورت کلام سنا کر حاضرین سے خوب داد وصول کی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمار اقبال اور عمیر نجمی کا کہنا تھا تخیل ادبی فورم نے ادب کی ترویج کے لیے جو سعودی عرب میں اپنی خدمات انجام دی ہیں اس کی کوئی مثال نہیں ملتی اج ہم کو ایسے محسوس ہو رہا ہے جیسے ہم پاکستان میں ہی کسی ادبی محفل میں شرکت کر رھے ہیں.
مشاعرے میں جن شعرا نے اپنا کلام پڑھا ان میں منصور محبوب چوہدری .صابر امانی. شاہد خیالوی .فصل اکرم گیلانی. پیر اسد کمال .منظر ہمدانی ذیشان ناشر ایوب کموکا اور دیگر شعراء نے اپنا کلام سنایا اور حاضرین سے خوب داد وصول کی تقریب میں پاکستان سے ائے ہوئے مہمان خصوصی شاعر عمیر نجمی اور عمار اقبال کو ان کی اعلی ادبی خدمات پر ایوارڈ بھی دیا گیا.