Riyadh Boulevard 177

سعودی حکومت کی جانب سے “”ریاض بلوورڈ”” دنیا کے جدید ترین شہروں اور ان کے مظاہر سے متاثر ہو کر تعمیر کیا جا رہا ہے

خصوصی رپورٹ/اعجاز احمد طاہر اعوان
تصاویر/ولید اعجاز اعوان

سعودی حکومت کی جانب سے “”ریاض بلوورڈ”” دنیا کے جدید ترین شہروں اور ان کے مظاہر سے متاثر ہو کر تعمیر کیا جا رہا ہے۔ اس کا ایک حصہ جو اب تک تعمیراتی مراحل مکمل کر چکا ہے۔ اس میں نیو یارک کے “” ٹائمز اسکوائر”” کی عمارتوں پر چلنے والے ٹی وی اشتہارات وغیرہ تقریبا” مکمل ہیں۔ اس کے ساتھ ہی بہت ساری تفریحی چیزیں مثلا” برانڈڈ اور عام ریسٹورنٹ وغیرہ بھی بنائے گئے ہیں۔ جس کی کشش سے بڑی تعداد میں لوگ یہاں آنے پر مجبور ہو جاتے ہیں۔ صرف یہ ہی نہیں بلکہ اس شہر کو مزید وسعت دینے اور پر کشش بنانے کے لئے اس میں “”اسپورٹس سٹی”” بڑی بڑی عالمی معیار کی تفریحی گاہیں بنانے کی منصوبہ بندی بھی شامل ہے۔ قوی امید بھی یے کہ آنے والے وقت میں اور اپنی تکمیل کے بعد یہ جدید شہر دنیا کے لوگوں کے لئے کشش کا بھی باعث ہو گا۔

دارالحکومت ریاض میں سعودی حکومت کی جانب سے “”ریاض بلیوورڈ””
“”BOULEVARD RIYADH””
دنیا کے جدید ترین شہروں اور ان کے مظاہر سے متاثر ہو کر تعمیر کیا جا رہا ہے۔ اس کا ایک حصہ جو اب تک اپنی تعمیر اور زیادہ حصہ مکمل ہو چکا ہے، اس میں نیو یارک “”ٹائمز اسکوائر “” کی عمارتوں پر چلنے والے کمرشل ٹی وی اشتہارات وغیرہ تقریبا” مکمل ہیں۔ اس کے ساتھ ہی بہت ساری تفریحی چیزیں مثلا” میڈیکل ڈانسسنگ، بچوں کے لئے کھیلنے کی جگہیں ، برانڈڈ اور عام ریسٹورنٹ وغیرہ بنائے گئے ہیں۔ یہ تمام جگہیں ایسے حسین مناظر پیش کرتی ہیں۔ کہ جس کی کشش سے بڑی تعداد میں لوگ یہاں آنے پر مجبور ہو جاتے ہیں۔ صرف یہ نہی بلکہ اس شہر کو مزید وسعت دینے اور پر کشش بنانے کے لئے اس میں دنیا بھر کی جدید ترین سہولتوں سے آراستہ “”اسپورٹس سٹی”” بڑی بڑی عالمی معیار کی تفریحی گاہیں بنانے کی منصوبہ بندی بھی شامل ہے۔ اس بات کی قوی امید ہے کہ اپنی تکمیل کے بعد یہ جدید شہر دنیا بھر کے کے لوگوں کے لئے پر کشش کا باعث ہو گا۔ ان خصوصیات سے متاثر ہو کر میری فیملی نے بھی گزشتہ روز اس شہر کا وزٹ کیا۔

ریاض شہر میں “”متھان ٹائم اسکوائر، نیو یارک”” کی شہرت سے متاثر ہو کر ریاض شہر میں
“”BOULVARD RIYADH”” پرنس ترکی ابن عبدالعزیز
روذ پر تعمیر کیا گیا ہے,اس کا باقاعدہ طور پر افتتاح
17 اکتوبر 2019 کو “”ریاض سیزن 2023″” کے دوران کیا گیا۔ اور یہ سعودی جنرل انٹرٹینمنٹ اتھارٹی اور نیشنل ایونٹ سنٹر کی۔مشترکہ کوششوں سے چلایا جا رہا ہے۔ یہ سارا علاقہ تقرئبا” 4 لاکھ سے زائد اسکوائر میٹر ہر محیط ہے۔ اس میں وسیع العریض حصہ وزٹرز کی کار پارکنگ کے لئے وقف کیا گیا ہے۔ اس خوبصورت اور جدید سہولتوں سے آراستہ تفریحی گاہ کو 24 گھنٹوں تک مسلسل “”سعودی گزٹ”” کے حوالے سے کلرنگ پبلسٹی کی گئی، اس موقع پر 14 تا 16 نومبر 2019 میں “”سعودی ایکسپو”” کا بھی اہتمام۔کیا گیا۔ جس میں سعودی عرب سمیت دنیا بھی کی مشہور کمپنیوں نے اپنے اپنے اسٹال لگائے۔ اس کو نئے اور جدید ترین سیولتوں سے آراستہ شہر کا آغاز اپنے اچھوتے اور منفرد انداز میں کیا گیا اس کے تمام ناظر “”میتھان ٹائم اسکوائر نیو یارک “” سے متاثر ہو کر تعمیر کیا گیا ہے۔ سعودی عرب ریاض شہر کے اندر جدید ترین سہولتوں سے آراستہ اور آباد کرنے کا بھی منفرد حصہ ہے۔ سیر و تفریح کو فروغ دینے کے لئے ابھی اس کا بہت بڑا حصہ زیر تعمیر بھی ہے۔ اور اس کو مکمل کرنے کے لئے دن رات کام جاری ہے۔ اس تفریحی مقام ہر دنیا کی تمام سہولیات موجود ہیں۔ ابتداء میں ووٹرز کے لئے انٹری فیس علحیدگی تھی مگر کچھ عرصہ کے بعد اس کو عام پبلک کے لئے داخلہ کو فری کر دیا گیا۔ اور یہ سہولت ابھی بھی برقرار ہے۔ اس میں جدید ترین سہولتوں کا ہر طرح سے خیال رکھا گیا ہے، جس میں میوزیکل ڈانسسنگ کا انتظام کیا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں