ہارون آباد کے نواحی علاقہ بستی شیرے خان کے مکینوں کا واپڈا کے خلاف گرڈ اسٹیشن کے سامنے احتجاج 89

ہارون آباد کے نواحی علاقہ بستی شیرے خان کے مکینوں کا واپڈا کے خلاف گرڈ اسٹیشن کے سامنے احتجاج

سٹاف رپورٹ (تازہ اخبار،پی این پی نیوز ایچ ڈی)

نواحی بستی شیرے خان کے مکینوں کا کہنا ہے کہ چار دن سے بجلی بند ہے ہمیں بجلی فراہم نہیں کی جارہی ہے واٹر سپلائی سکیم کا بل میونسپل کمیٹی ادا نہیں کرتی واپڈا حکام کنکشن ہمارا منقطع کردیتے ہیں چار دن سے ہمارا نظام زندگی مفلوج ہو کر رہ گیا ہے بزرگ بچے خواتین نوجوان سب پریشان ہیں اعلی حکام فی الفور نوٹس لے کر ہماری بجلی بحال کروائیں دوسری جانب میپکو حکام کا کہنا ہے کہ میونسپل کمیٹی واٹر سپلائی سکیم کا بل عدم ادائیگی کی وجہ سے بجلی منقطع ہےواٹر سپلائی سکیم کی بجلی منقطع کی ہے بستی کی بجلی منقطع نہیں کی کیونکہ یہ ایک ہی لائن پر ہیں جس کی وجہ سے مشکلات پیش آرہی ہیں۔۔۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں