Rescue 1122 Shangla 105

ریسکیو 1122 شانگلہ / سال 2023 ماہ اپریل کارگردگی کی رپورٹ

رپورٹ شانگلہ سے محمد زادہ گجر (تازہ اخبار ،پی این پی نیوز ایچ ڈی)

ریسکیو 1122 شانگلہ نے اپریل کے مہینے میں بھی معمول کے مطابق ریسکیو ڈیوٹی میں خدمات فراہم کیں۔
ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو 1122 شانگلہ ثناءاللہ کی تفصیلات کے مطابق‏‎ریسکیو1122‬شانگلہ نے ماہ اپریل میں 368تک ایمرجنسیز میں خدمات فراہم کیں،
جس میں روڈ ٹریفک ایکسڈینٹ کے 20میڈکل کے 207ایمرجینسیز کو بروقت ریسپانس دی گئی ہیں۔
مختلف حادثات میں 6گاڑیوں کو ریکور کیا گیا۔
گولی لگنے کی واقعات میں 1 اورآگ لگنے کے مختلف واقعات میں 5ایمرجنسیزکو بروقت رسپانس کیا گیا۔
ڈوبنے کے 1 اور بلاسٹ کی بہی 1 ایمرجنسی کو رسپانس دیا گیا۔
مزید برآں ہسپتال ریفرل سروس میں شانگلہ کے مختلف ہسپتالوں سے مجموعی طور پر127مریضوں کو ٹیچنگ ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔۔
شانگلہ :کنٹرول روم انچاج سمیع خان کے تفصیلات کے مطابق ماہ اپریل میں مجموعی طور پر کنٹرول روم کو14846کالز موصول ہوے۔
جس میں 10939غیر ضروری کالز3666ڈراپ کالز اور241 ایمرجینسی کالز موصول ہوئیں۔
ریسکیو 1122 شانگلہ خیبر پختونخوا حکومت اور ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر خطیر احمد صاحب کی ہدایات کی روشنی میں اور ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر شانگلہ ثناءاللہ کی سربراہی میں شب و روز عوام کی خدمت کے لئے تیار ہیں۔
شانگلہ کے عوام کسی بہی ایمرجینسی سے نمٹنے کیلے 1122پر مفت کال کرکے 24 گھنٹے ریسکیو کے خدمات حاصل کرسکتے ہیں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں