representative delegation of Rights of Samroor 186

رائٹس آف سمروڑ کے نمائندہ وفد کی ضلعی نائب صدر پاکستان پیپلز پارٹی کوٹلی حاجی محمد صدیق کی قیادت میں ایکسین شاہرات اشتیاق مغل سے ملاقات

رپورٹ سمروڑ (خوشحال شریف)
رائٹس آف سمروڑ کے نمائندہ وفد کی ضلعی نائب صدر پاکستان پیپلز پارٹی کوٹلی حاجی محمد صدیق کی قیادت میں ایکسین شاہرات اشتیاق مغل سے ملاقات۔ سمروڑ بازار تا حیدری پل سڑک کی تعمیر نو کے سلسلہ میں یہ ملاقات آفس ایکسین شاہرات کوٹلی میں ہوئی ۔ وفد میں حاجی محمد صدیق ، صدر رائٹس آف سمروڑ شہزاد چوھدری، ذوالفقار علی چوہدری ، محمدخلیل حقانی ، عبد القیوم کاشر ،چوھدری شاھد صدیق ، لوکل کونسلر عاطف چوھدری، خوشحال شریف ،عامر مزمل،راشد شبیر چوہدری ،خافظ محمد ندیم ،علی رضا اور دیگر شامل تھے۔ایکسین شاہرات کوٹلی نے چوکی تا حیدری پل روڈ مکمل کرنے کی مکمل محکمانہ یقین دھانی کرائی۔وفد نے روڈ کی تعمیر کے لیے راجہ محمد زبیر کیانی کی کوششوں کو خراج تحسین پیش کیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں