Renowned socialite, literary, philanthropist 245

نامورسماجی، ادبی، فلاحی شخصیت اورمجلس محصورین کے ڈپٹی کنوینر، عالمی اردو مرکز اور قومی یکجہتی فورم کے بانی رکن حامد الاسلام خان کے ساتھ مجلسِ محصورین پاکستان

رپورٹ/اعجاز احمد طاہر اعوان(اتازہ اخبار،پی این پی نیوز ایچ ڈی)

(پی آر سی PRC) نے مسلم ویلفیئر اینڈ ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن
(ایم ڈبلیواینڈ ڈی او ,,MWADO ) کے سینئر رہنما خالد وجہی کی زیرِ صدارت مقامی ہوٹل میں ایک شام کا اہتمام کیا۔ جس میں شرکاء نے حامد الاسلام کی سماجی ، ادبی اور فلاحی خدمات کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا گیا،

قومی یکجہتی فورم کے چیئرمین چودھری محمد ریاض گھمن نے کہا کہ حامد الاسلام خان جدہ میں پاکستانی کمیونٹی کی ایک اہم شخصیت تھے۔ ان کو اپنے درمیان دیکھ کر بے حد خوشی ہورہی ہے۔ انھوں نے کہا کہ آج کی یہ محفل ان کے شایانِ شان نہیں ہے۔ لیکن وہ ہم کومعاف کردیں گے حالات اور مصروفیات کو سمھجتے ہوئے۔ انھوں نے اردوکی ترویج، شعراء کی پذیرائی، بنگلادیش کے کیمپوں میں محصور پاکستانیوں کی پاکستان منتقلی اورکشمیرکا پاکستان کےساتھ الحاق کےلئے جوخدمات اورجدوجہد کی وہ تاریخ میں سنہرے الفاظ میں لکھا جائے گا۔ ریاض گھمن نے حامد الاسلام کی شخصیت، اخلاق اور خاندانی پس منظر کی بھی تعریف کی۔ انھوں نےخالد وجہی اور حامد الاسلام کی صحت ، درازی عمر اور سلامتی کےلئے دعاکی۔

(پی آر سی PRC) کے سینئر ممبر اور پاکستان رائٹرز فورم کے صدر انجینئر سید نیازاحمد، انجیئرسید نصیرالدین، انجینئر سیداسلم تنویر، انجینئرسید منظرحسن، انجینئرخالد جاوید، انجینئر عبدالرشید، نوشاد عثمان اور مکہ المکرمہ سے سینئر صحافی اورکشمیرکمیٹی جدہ کے اسپوک پرسن (ترجمان) محمد عامل عثمانی نے حامد الاسلام کے حسن اخلاق ، منکسرال مزاجی، وضعداری اور محصورین کے لئے خدمات کی تعریف کی اورخراجِ تحسین پیش کیا۔ معروف شاعر اطہر عباسی نے کہا کہ حامدالاسلام نے ہمارے ساتھ اردومرکز میں بہت کام کیا۔ وہ نہ ادیب ہیں اور نہ شاعر لیکن ایک بہترین منتظم تھے۔ انھوں اپنےاشعار سے بھی حامد الاسلام کوخراجِ تحسین پیش کیا گیا،

حامد الاسلام نے اپنے خطاب میں کہا کہ میرے پاس آپ لوگوں کا شکریہ ادا کرنے کے لئے الفاظ نہیں ہے۔ انھوں نے کہا کہ پاکستان نے ہمیں جو کچھ دیا ہے وہ ایک قرض ہے جو ہمیں انسانیت کی خدمت کرکے اتارتے رہنا چاہیے۔

قبل ازیں محمد عامل عثمانی کی تلاوت اور مشہور نعت خواں محمد نواز جنجوعہ نے نعتِ رسولِ مقبولؐ سے تقریب کا آغاز ہوا۔

(پی آر سی PRC) کے جنرل سیکریٹری سید مسرت خلیل نے تمام شرکاء کو خوش آمدید کہتے ہوئے صدرمحفل خالد وجہی کی شرکت اورتعاون کا شکریہ ادا کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں