Renowned journalist Syed Musrat Khalil 96

پروفیسر محمدواصل عثمانی کے انتقال پر محمد عامل عثمانی سے معروف صحافی سید مسرت خلیل کا اظہار تعزیت

الریاض، خصوصی رپورٹ/اعجاز احمد طاہر اعوان (تازہ اخبار ،پی این پی نیوز ایچ ڈی)
پروفیسر محمدواصل عثمانی کے انتقال پر محمد عامل عثمانی سے معروف صحافی سید مسرت خلیل کا اظہار تعزیت
سعودی عرب کے مقدس شہر مکہ المکرمہ میں گذشتہ 4 دہائیوں سے زائد عرصہ سے مقیم معروف پاکستانی بزرگ صحافی اور کشمیر کمیٹی جدہ کے ترجمان محمدعامل عثمانی کے حقیقی چچا اور ان کےددھدیالی بزرگوں کی آخری نشانی معروف ادیب و شاعرمحترم محمد واصل عثمانی صاحب کا 89 سال کی عمر میں قضائے الہی سے امریکا میں انتقال ہوگیا۔ انا للہ و انا الیہ راجعون۔ ان کے انتقال پر محمد عامل عثمانی کے دیرینہ ساتھی اور معروف صحافی سید مسرت خلیل نے محمد عامل عثمانی سےاظہار افسوس کرتے ہوئے تعزیت کی ھے اور اللہ تعالئ سے مرحوم واصل عثمانی صاحب کی مغفرت اور درجات کی بلندی کی دعا کی۔ اللہ پاک قبول فرمائے (آمین)

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں