Renowned actor 152

معروف اداکار، دانشور اور ڈرامہ رائیٹرز شعیب ہاشمی 85 سال کی عمر میں انتقال فرما گئے،، ادارہ “”PNP”” کی طرف سے انکی رحمت پر اظہار تعزیت اور افسوس ،انا للہ و انا الیہ راجعون

کراچی/بیورو چیف اعجاز احمد طاہر اعوان(تازہ اخبار ،پی این پی نیوز ایچ ڈی)

پاکستان کے معروف اداکار، دانشور، ڈرامہ رائیٹرز، شعیب ہاشمی 85 سال کی عمر میں گزشتہ روز طویل علالت کے بعد انتقال فرماگئے، ان کی عمر 85 برس تھی اور وہ گزشتہ کئی سالوں سے فالج کے باعث بستر علیل تھے، وہ فیض احمد فیض کی صاحبزادی سلیمہ ہاشمی کے شوہر بھی تھے، ان کے فن کی گرانقدر خدمات کے اعتراف میں حکومت پاکستان کی طرف سے 14 اگست 1995 کو صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی سے بھی نوازا گیا تھا، شعیب ہاشمی کی رحلت سے اردو ادب کی ترویج و ترقی میں انکی خدمات ایک نا قابل تلافی نقصان کو صدیوں تک محسوس کیا جائے گا.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں