رپورٹ/اعجاز احمد طاہر اعوان : (پی این پی نیوز ایچ ڈی )
وزیر مذہبی امور نے ڈی جی حج عبدالوہاب سومرو، ڈائریکٹر مکہ فہیم آفریدی کے ہمراہ عازمین حج سے تاثرات بھی لیے
سربراہ حج میڈیکل مشن بریگیڈیئر جمیل لاکھیر نے ہسپتال کے شعبہ جات کا دورہ کروایا اور بریفنگ دی
پاکستانی عازمین حج کیلئے دستیاب طبی سہولیات کے معیاری پر اطمینان کا اظہار
وطن سے دور ہم زبان معالج کی دستیابی کسی نعمت سے کم نہیں: سالک حسین
امسال ٹیسٹنگ سروس کے ذریعے حج میڈیکل مشن میں بہترین ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل سٹاف کا انتخاب کیا ہے: سالک حسین
ہسپتال میں جدید ترین ایمبولینس سروس، لیبارٹری، ایکسرے، فارمیسی، زنانہ و مردانہ وارڈ، شعبہ دندان موجود ہیں: سالک حسین
عازمین حج متوازن غذا کا استعمال کریں اور ایام حج کیلئے جسمانی طور پر تیار رہیں: سالک حسین
حج سخت گرمی کے موسم میں آ رہا ہے، عازمین کرام مشروبات اور چھتری کا استعمال لازمی کریں: چوہدری سالک حسین