رِیڈ پاکستان - قطر نے (TNG ) ٹی این جی سکول میں اپنے پہلے کتاب کلب کی تقریب کا اہتمام کیا 220

رِیڈ پاکستان – قطر نے (TNG ) ٹی این جی سکول میں اپنے پہلے کتاب کلب کی تقریب کا اہتمام کیا

رپورٹ الدمام سردار صغیر برقی ( تازہ اخبار، پی این پی نیوز ایچ ڈی)

جس میں بچوں میں کتابیں پڑھنے کی اہمیت پر زور دیا گیا.تقریب کی نظامت اور میزبانی مسز عظمیٰ انصاری نے کی۔مسز فرزانہ صفدر نے معاشرے میں کتابوں کی اہمیت کے بارے میں بتایا۔ انہوں نے بچوں کو کتاب پڑھنے کے فوائد بتائے۔بچوں میں عائشہ مشتاق، زکریا ندیم، کبریا ندیم، سجاد ایاز اور عثمان صابر نے مختلف کتابیں پڑھ کر سنائیں۔
مسز ہما مرزا نے کہانیوں کی کتاب “چکن لِکن” پڑھی جسے بچوں نے بہت پسند کیا۔ اور بہت غور سے سُنا ۔ کہانی کے آخر میں کچھ سوالات پوچھے گئے جن کے جوابات بچوں نے بھرپور انداز میں دیے۔تقریب کے دوران بچوں نے ڈرائنگ اور سکیچنگ بھی کی۔ تقریب کے اختتام پر بچوں میں تحائف تقسیم کیے گئے۔
ریڈ پاکستان-قطر چیپٹر کی صدر، مسز شاہدہ خان نے تمام بچوں ان کے والدین اور آرگنائزنگ ٹیم کا اس شاندار ایونٹ کے لیے ایسی شاندار کاوشوں پر شکریہ ادا کیا۔
انہوں نے ٹی این جی سکول کی سی ای او مسز شگفتہ بکالی کا بھی شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے تقریب کے لیے سکول کا ہال فراہم کیا۔
انہوں نے کتاب پڑھنے کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے والدین پر زور دیا کہ وہ نئی نسل کو نہ صرف نصابی کتابیں بلکہ دیگر معلوماتی کتابیں بھی پڑھنے کی عادت ڈالنے کے لیے اپنا کردار ادا کریں۔
دیگر شرکاء میں ڈاکٹر صوبیہ، مس مریم خالد، ریڈیو قطر FM107 کی مسز صفا صفدر ، صائمہ صابر، مس سعدیہ، مسز ردا، مسز زاہدہ نرگس اور پاکستان انٹرنیشنل سکول دوحہ کی انگلش ٹیچر مسز ناہید شامل تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں