The All Parties Rehmat-ul-Ulameen Conference was organized by the Qaumi Watan Party and Jamiat Ulema-e-Islam Riyadh in Riyadh, Saudi Arabia. 219

سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں پیپلز یوتھ آرگنائزیشن سعودی عرب کی جانب سے پاکستان پیپلز پارٹی کے 54 ویں یوم تاسیس کے حوالے سے تقریب منعقد کی گئی

( عابد شمعون چاند ، پاک نیوز پوائنٹ)
سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں پیپلز یوتھ آرگنائزیشن سعودی عرب کی جانب سے پاکستان پیپلز پارٹی کے 54 ویں یوم تاسیس کے حوالے سے تقریب منعقد کی گئی جس میں پارٹی اکابرین اور جیالوں نے شرکت کی یوم تاسیس کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی محمد خالد رانا نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی جہاں جمہوری اقدار کی علمبردار جماعت ہے وہیں نوجوان نسل کے لیے بھی وسیع تر پلیٹ فارم ہے جہاں سے نوجوان بھٹو فلسفہ اور ازم سیکھ کر جمہوری میدانوں میں اپنی لیاقت سنوار رہے ہیں ( پی وائی او ) سعودی عرب کے مرکزی سینئیر نائب صدر ملک اسد اکبر نے کہا کہ بھٹو خاندان نے پاکستان کی جمہوریت اور بنیادوں کو اپنے خون کی قربانیوں سے مضبوط کیا ہے پاکستان پیپلز پارٹی نے ہمیشہ جمہوریت کے استحکام کے لیے قربانیاں دی ہیں (پی وائی او ) ریاض ریجن کے صدر پرویز گورسی کا کہنا تھا کہ پاکستان پیپلز ایک بار پھر برسر اقتدار آئے گی اور ملک وقوم کی ترقی کا سفر ایک بار پھر شروع ہو گا پاکستان پیپلز پارٹی مڈل ایسٹ کے نائب صدر وسیم ساجد نے کہا کہ آج قومی سیاست میں بلاول بھٹو ہی بھٹو لیگیسی کے حقیقی امین اور پی پی پی کے تن مردہ میں نئی جان ڈالتے نظر آ رہے ہیں تقریب سے ؛ سردار نصیر خان ؛ سردار محمد رزاق ؛ جہانگیر بدر ؛ سفیر حیدر ؛ چوہدری یاسر بزمی ؛ رحیم عباس اور دیگر جیالوں نے بھی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم مل جل کر بھٹو ازم کو ہمیشہ زندہ رکھیں گے پاکستان میں بھٹو خاندان کی جمہوریت کے لیے دی جانے والی جدوجہد کو حقیقی اور منطقی مقام تک پہچانا ہے تقریب کے آخر میں پاکستان پیپلز پارٹی کے 54 ویں یوم تاسیس کا کیک بھی کاٹا گیا سعودی عرب سمیت پاکستان کی ترقی خوشحالی اور سالمیت کے لیے دعا کے بعد تقریب اختتام پذیر ہوئی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں