Reham Khan got married for the third time 153

ریحام خان نے تیسری شادی کر لی

سٹاف رپورٹ (تازہ اخبار ،پی این پی نیوز ایچ ڈی)

سابق وزیراعظم عمران خان کی سابقہ اہلیہ ریحام خان نے تیسری شادی کر لی ہے جس کا اعلان انہوں نے انسٹاگرام پر جاری ایک پوسٹ میں کیا تاہم انہوں نے دولہے کے بارے میں کوئی معلومات جاری نہیں کیں لیکن اب ان کے شادی کے بارے میں وہ ساری اہم معلومات سامنے آ گئی ہیں جن کے بارے میں مداح بے صبری سے انتظار کر رہے تھے.
ریحام خان نے 36 سالہ اوورسیز پاکستانی مرزا بلال بیگ سے تیسری شادی کی ہے جو کہ امریکہ میں رہائش اختیار کیئے ہوئے ہیں، مرزا بلال ایک کارپوریٹ پروفیشنل ہیں اور اس سے قبل دو مرتبہ شادی کر چکے ہیں اور گزشتہ شادی سے ان کا ایک بچہ بھی ہے ، مرزا بلال کی بھی ریحام خان سے تیسری شادی ہے.
ریحام خان اور مرزا بیگ کا نکاح امریکہ کے شہر ’ سیٹل ‘ میں ایک نجی تقریب میں ہواہے ، ، وہ سابق ماڈل ہیں جبکہ ” دی 4 مین شو“، ” دل پے مت لے یار “ ، ” نیشنل ایلین براڈکاسٹ “ کا حصہ بھی رہ چکے ہیں.
یاد رہے کہ ریحام خان کی یہ تیسری شادی ہے، تاہم اس سے قبل ان کی دونوں شادیاں طلاق پر ختم ہوئی تھیں۔انہوں نے پہلی شادی 1993 میں کی تھی جو 2005 میں طلاق پر ختم ہوئی ان کے پہلی شادی سے تین جواں سالہ بچے بھی ہیں جو کہ برطانیہ میں مقیم ہیں۔ریحام خان نے دوسری شادی جنوری 2015 میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین اور سابق وزیر اعظم عمران خان سے کی تھی، مگر 10 ماہ بعد اکتوبر 2015 میں ہی ان کے درمیان طلاق ہو گئی تھی.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں