سٹاف رپورٹ (تازہ ترین اخبار، پی این پی نیوز ایچ ڈی)
تفصیلات کے مطابق سعودی عرب کے شہر جدہ میں ریڈ سی انٹرنیشنل فلم فیسٹیول کا آغاز ہوگیا جس میں75 ممالک کی 130 سے زائد فلمیں فیسٹول کا حصہ بن رہی ہیں.
70 فیچر، 45 شارٹ سمیت دیگر فلمیں ریڈ سے فلم فیسٹیول میں شامل ہیں جبکہ ریڈ سی فلم فیسٹول میں 40 سے زائد عرب فلمیں شامل ہیں.
35 سے زائد سعودی فلمیں بھی ریڈ سی فلم فیسٹول کا حصہ ہے جبکہ پاکستانی فلم ان فلیمز، وکھری ( ون آف کائنڈ)، عید مبارک، سولاتیا بھی فیسٹول کا حصہ ہے.
تقریب میں دنیا بھر سے نامور فلم ساز سمیت بالی وڈ سٹار رنویر سنگھ ، کترینہ کیف ، کرن جوہر سمیت دیگر افراد بھی شریک ہوں گے۔
ریڈ سی انٹرنیشنل فلم 9 دسمبر تک جاری رہے گا۔
144