وزیرِ اعظم شہباز شریف کا اسلام آباد کا نام تجویز کرنے والے قاضی عبدالرحمن امرتسری کی خدمات کا قومی سطح پر اعتراف 160

وزیرِ اعظم شہباز شریف کا اسلام آباد کا نام تجویز کرنے والے قاضی عبدالرحمن امرتسری کی خدمات کا قومی سطح پر اعتراف

سٹاف رپورٹ (تازہ اخبار ،پی این پی نیوز ایچ ڈی)

وزیرِ اعظم نے اسلام آباد کا نام تجویز کرنے والے قاضی عبدالرحمن امرتسری مرحوم کی پاکستان کیلئے خدمات کے اعتراف میں حکومتِ پاکستان کا ان سے 63 سال قبل کیا ہوا وعدہ پور کر دیا۔وزیرِ اعظم نے قاضی عبدالرحمن امرتسری کے ورثاء کو سی ڈی اے کی تجویز پر پارک انکلیو اسلام آباد میں پلاٹ کا الاٹمنٹ لیٹر پیش کر دیا۔اس موقع پر وزیراعظم نے کہا کہ قاضی عبدالرحمن امرتسری کی پاکستان کیلئے خدمات نا قابلِ فراموش ہیں۔ ایسی قومیں کبھی ترقی نہیں کرتیں جو اپنے محسنوں کو فراموش کر دیں۔ اسلام آباد کو اسلام آباد کی پہچان دینے والے اسکول ٹیچر قاضی عبدالحمن امرتسری کو قوم خراجِ عقیدت پیش کرتی ہے۔وزیرِ اعظم نے سی ڈی اے حکام کو آئندہ 24 گھنٹے میں باقی کی کاروائی مکمل کرکے ورثاء کو پلاٹ کا قبضہ فراہم کرنے کی ہدایات کی۔وزیرِ اعظم نے میڈیا، خاص طور پر حامد میر کو اس امر کی نشاندہی کرنے اور چیئرمین سی ڈی اے نور الامین مینگل کو اس کاوش پر سراہا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں