رپورٹ/اعجاز احمد طاہر اعوان
حالیہ سردی کی لہر نے پورے سندھ کو شدید طور پر اپنی لپیٹ میں لے لیا، کم سے کم اور زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 2 سے 17 تک ریکارڈ کیا گیا ہے، لاڑکانہ، قنبر،شہزاد کوٹ سانگھڑ کے اضلاع میں کم سے کم 3 اور 15 کے درمیان ڈگری سینٹی گریڈ رہے گا، بدین، سجاول اور ٹھٹھہ کے اضلاع میں 5 تا 17 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہے گا، عوام کو شدید سردی سے بچنے کے لئے احتیاط کی ہدایات کر دی گئی ہیں اور عوام گرم کپڑوں کے استعمال کو یقینی بنائیں، کراچی ڈویثزن کے لئے اگلے تین روز کے لئے مژکمہ موسمیات کی پیشن گوئی کے مطابق جمعہ ہفتہ اور پیر کو سرد موسم کے ساتھ ٹھنڈی ہوائیں بھی چلیں گئیں، فی الحال کراچی اور صوبہ سندھ میں بارش کا کوئی امکان نہی ہے، خشک موسم اور باران رحمت نہ ہونے سے لوگ موسمی بیماریوں کا کثرت سے شکار ہونے لگے،لوگوں نے بارش کے لئے دعائیں بھی مانگنا شروع کر دی ہیں، سردی میں آضافہ کے باعث کم عمر بچوں کے لئے اسکول جانے میں مشکلات کا سامنا.