سٹاف رپورٹ : (تازہ اخبار پی این پی نیوز ایچ ڈی)
شکیرا پر چوہے کا حملہ ، گلوکارہ کے بھاگنے کی ویڈیو وائرل
فٹ بال ورلڈ کپ کے گانے ” وکا وکا” سے پوری دنیا میں مشہور ہونے والی گلوکارہ شکیرا نے اپنے سوشل میڈیا پر نئے گانے کے دوران پیش آنے والے غیر معمولی واقعات کا ذکر کیا۔شکیرا اپنے نئے گانے کے لیے جل پری کے روپ میں کچرے کے ڈھیرپر شوٹنگ کروا رہی تھیں کہ اچانک چوہا نکل آیا۔ شکیرا نے چوہے کو دیکھ کر چیخ ماری اور فوری طور پر اٹھ گئیں۔ اس دوران ان کی گلابی رنگ کی وگ بھی اتر گئی۔شکیرا نے مزید بتایا کہ بات صرف چوہے پر ختم نہیں ہوئی بلکہ گانے کی شوٹنگ میں استعمال ہونے والا پانی کا ٹینک بھی پھٹ گیا اور وہ جل پری کے لباس کی وجہ سے پانی میں پھنس گئیں۔ موقع پر موجود کریو نے کرین کی مدد سے شکیرا کو نکالا.
When a mermaid sees a #rat. 😂 @shakira #Shakira pic.twitter.com/g0FaZNAz8c
— Pakistan ZindaBad (@ZubairKBalouch) July 28, 2023