رپورٹ : سعودی عرب جویریہ اسد (تازہ اخبار ،پی این پی نیوز ایچ ڈی)
سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں جماعت اسلامی کے مرکزی نائب امیر فرید احمد پراچہ کے اعزاز میں رانا عبدالرؤف مرکزی صدر مجلس پاکستان نے استقبالیہ تقریب کا شاندار اہتمام کیا جس میں جماعت اسلامی کے مقامی عہدیداران اور پاکستانی کمیونٹی کے اکابرین نے بھرپور شرکت کی تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن مجید فرقان حمید سے کیا گیا بعدازاں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے فرید احمد پراچہ کا کہنا تھا کہ قرآن پاک اور سنت نبوی ﷺ اور سیرت مصطفٰی ﷺ پر عمل کیے بغیر ہم کبھی کامیاب نہیں ہو سکتے دیانتدار قیادت کے بغیر کوئی بھی ملک ترقی کی راہیں ہموار نہیں کر سکتا فرید پراچہ کا مزید کہنا تھا کہ الیکشن سات ماہ پہلے کروا دینے چاہیے تھے اب پھر الیکشن کمیشن کی طرف سے حلقہ بندیاں اور مرد شماری کی آڑ میں الیکشن کو تاخیر کا نشانہ بنایا جا رہا ہے پاکستان میں لا قانونیت کا راج ہے پاکستان میں اسلامی قانون کی بالا دستی انتہائی ضروری ہے تقریب کے میزبان تقریب رانا عبدالراوف نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک کے حالات ٹھیک کرنا چاہتے ہیں تو مناسب نمائندگی کا نظام ہمیں لانا ہوگا تاکہ ووٹ من پسندوں افراد کی بجائے پارٹیوں کے بہترین منشور کو ملے اب ملک میں بہتری جلد انتخابات سے ہی ممکن ہے رانا عبدالراوف نے پروگرام میں شرکت کرنے پر فرید احمد پراچہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا تقریب میں بابائے ریاض قاضی اسحاق میمن نے مہمان خصوصی فرید احمد پراچہ کو سندھی اجرک کا تحفہ پیش کیا
تقریب سے ؛ میاں عبدالحامد ؛ محمد ابراہیم جٹ ؛ قاضی اسحق میمن ؛ ثاقب زبیر اور دیگر نے بھی پاکستان کے سنگین حالات پر اظہار مذمت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں قانون کی دھجیاں اڑائی جا رہی ہیں پاکستان کی ترقی اور سالمیت کیلئے اسلامی قوانین کا نفاذ لازمی ہے ان شاء اللہ ہم سب مل کی پاکستان کی ترقی خوشحالی اور اسلامی قانون نافذ کرنے پر اپنی اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لائیں گے.