ریاض رپورٹ(عالم خان مہمند سے )
برطانیہ میں مقیم کشمیریوں کے حقوق کی علمبردار تنظیم دی گلوبل پاک کشمیرکونسل کے چیئرمین راجہ سکندر خان نے پشاور مسجد میں بہیمانہ دہشتگرد حملےمیں بےگناہ معصوم جانوں کے قتل کی پر زور مذمت کی۔وہ لندن میں صحافیوں سے گفتگو کر رہے تھے انہوں نے زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لیے دعا کی اور شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اس واقعہ میں ملوث افراد کو قرار واقع سزا دی جائے۔انسانیت سوز اور معصوم لوگوں کے قاتلوں کو سخت سے سخت سزا ملنی چاہیئے۔
312