کراچی میں سیاہ بادلوں کے ساتھ آج صبح 8 بجے بارش کا سلسلہ شروع 97

کراچی میں گرج چمک، سیاہ بادلوں کی گن گرج اور تیز ہواوں سے مختلف علاقوں میں بارش کا سلسلہ شروع ہو گیا،لوگوں نے اینجوائے کرنے کے لئے اپنی فیملی کے ساتھ ساحل سمندر کا رخ کر لیا

کراچی بیورو چیف/اعجاز احمد طاہر اعوان(تازہ اخبار ،پی این پی نیوز ایچ ڈی)
کراچی میں آج (بروز اتوار) مختلف علاقوں میں صبح سے ہی گرج چمک، گن گرج کی آوازوں اور تیز ترین ہواوں کے ساتھ بارش کا شدید سلسلہ شروع ہو گیا، بارش سے موسم خوشگوار اور سرد ہو گیا، اور سیاہ بادل آسمان پر چھا گئے، اتوار کی ہفتہ وقف تعطیل ہونے کے باعث لوگوں نے موسم سے لطف اندوز ہونے کے لئے ساحل سمندر “”سی ویو”” SEA VIEW کا رخ کر لیا، محکمہ موسمیات کے مطابق بارشوں کا یہ سلسلہ تین روز تک جاری رہے گا، اور بارش کا سلسلہ وقفہ وقفہ سے جاری رہنے کا قوی امکان بھی ہے، لوگوں کو حفاظتی خطرات سے بچاؤ اور الرٹ کر دیا گیا ہے اور گہرے پانی میں جانے سے بھی اجتناب کی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں، بارش کا یہ سلسلہ وقفہ وقفہ سے ہنوز بھی جاری ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں