کراچی میں دوسرے روز بھی بارش کا سلسلہ جاری کراچی /بیورو چیف/اعجاز احمد طاہر اعوان (تازہ اخبار ،پی این پی نیوز ایچ ڈی) 145

کراچی میں دوسرے روز بھی بارش کا سلسلہ جاری

کراچی /بیورو چیف/اعجاز احمد طاہر اعوان (تازہ اخبار،پی این پی نیوز ایچ ڈی)

کراچی میں بدھ کو شروع ہونے والا بارش کا سلسلہ دوسرے روز (جمعرات) کو بھی گرج چمک اور سیاہ بادلوں کے ساتھ صبح 7:45am p پر بارش کا بوندھ باندھی کا سلسلہ شروع ہو گیا، آسمان پر سیاہ بادل چھائے ہوئے وقفہ وقفہ سے بارش کا سلسلہ جاری رہا، بارش گلستان جوہر، گلشن اقبال، ایئر پورٹ، موسمیات، کامران چورنگی، ڈیفنس، بھٹایا آباد، شارع فیصل،نارتھ ناظم آباد، غلام دستگیر، اور دیگر علاقوں میں بارش کا سلسلہ ہنوز اور وقفے وقفے سے جاری رہا، بارش سے موسم خوشگوار ہو گیا، اور 23 مارچ “یوم پاکستان” کی سرکاری تعطیل اور رمضان کا پہلا روزہ ہونے کی وجہ سے شاہراہوں پر ٹریفک معمول سے بہت ہی کم نظر آئی، آسمان پر موسم ابر آلود ہونے کے باعث سیاہ بادل چھائے رہے، موسم میں اچانک تبدیلی سے اہل کراچی موسم کو مکمل انجوائے بھی کر رہے ہیں، محکمہ موسمیات کے مطابق بارشوں کا یہ سلسلہ توقع ہے کہ ایک دو روز تک جاری رہے گا.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں