In the city of Dresden, Germany 242

جرمنی کے شہر ڈریسڈن میں پاکستانی کیمونٹی کی جانب سے ڈریسڈن و قریب وجوار کے کیمونٹی کے اعزاز میں رمضان المبارک کے موقع پر درس قرآن کا اہتمام کیا جسمیں پاکستان کمیونٹیز نے بھر پور حصہ لیا.

رپورٹ جرمنی مطیع اللہ (تازہ اخبار،پی این پی نیوز ایچ ڈی)

جرمنی کے شہر ڈریسڈن میں پاکستانی کیمونٹی کی جانب سے ڈریسڈن و قریب وجوار کے کیمونٹی کے اعزاز میں رمضان المبارک کے موقع پر درس قرآن کا اہتمام کیا جسمیں پاکستان کمیونٹیز نے بھر پور حصہ لیا ۔
پاکستانی کمیونٹی ڈریسڈن کے زیر اہتمام منعقدہ درس قرآن زیر صدرات نیورمبرگ کے جامع مسجد امام مسجد مولانا طاہر یسین اور ڈریسڈن کےمعروف سیاسی و سماجی کارکن رانا ثاقب خالدکی زیر صدرات منعقدہ افطار ڈنر و درس قران کا باقاعدہ آغاز قرآن پاک کے تلاوت سےکیا تلاوت قرآن کے بعد تقریب کے میزبان راناثاقب خالد نے حضورۖ پر اجتماعی درود شریف بھیجا اس موقع پر مختلف نوجوانوں نے نعت خوانی کرتے ہوئے محفل کو رونق بخشی ۔

نیورمبرگ کے جامع مسجد امام خطیب مولا طاہر یسین نے کہ مبارک رمضان اپنی تمام وسعتوں برکتوں کی ساتھہ آخری عشرے میں داخل ہوگیا ہے.اور یہ آخری عشرہ انتہائی اہم ہے دو پہلو سے کہ ایک اس عشرے کی رات شب قدر کے نام سے منسوب ہے کہ جسمیں نزول قرآن ہوا جو کہ تمام بشر نوع کے لیئے مجسم ہدایت ہے اور دوسرا اسی عشرےمیں امیر المئومنین حضرت علیؓ کی شہادت ہوئی.رسول اللہ صل اللہ علیہ وآلہ وسلم کی حدیث ہے کہ میں تمہارے درمیان دو گراں قدر چیزیں چهوڑے جا رہا ہوں ایک قرآن دوسرا اُسوحسنہ حدیث اگر تم فلاح و ہدایت چاہتے ہو تو ان دونوں کو اپنے سے جدا نہ کرنا ان سے تمسک کرنا، یہ آخری عشرہ ایک عظیم فرصت ہے کہ جسمیں ہم قرآن جیسی کتاب ہداہت سے قریب ہوسکتے ہیں اور ہدایت کا راستہ یعنی صراط مستقیم کو پا سکتے جس کی قرآن ہمیں تعلیم دے رہا ہےاور جو ایک انسان کا اصل ہدف ہے.کہ اس قرآن کو سمجھ کر اس پر عمل کر کے ہی ہم نجات پا سکتے ہیں اور وہ بیداری پیدا کرسکتے ہیں کہ جس کا یہ قرآن ہم سے تقاضہ کرتا ہے اور اسی قرآن کو سمجهہ کر اس پر عمل کر کے ہی امت مسلمہ موجودہ مشکلات سے نکل سکتی ہے کہ قرآن و حدیث کی تعلیمات میں ہی مسلمانوں کی موجودہ مشکلات کا حل موجود ہے.
مولانا ڈاکٹر طاہر یاسین نے درس قرآن دیتے ہوئےکہا کہ رمضان المبارک کے بابرکت ایام اور شب قدر کی اہمیت ،رمضان المبارک کا مہینہ مغفرت کا مہینہ، اور قیام الیل کے حوالے سے قران پاک کے ایات کی روشنی میں نوجوانوں سے خطاب کیا، افطار ڈنر کے منتظمین نے تقریب کے شرکاء کا شکریہ ادا کیا،
افطار پارٹی میں جرمنی کے مختلف شہروں سے پاکستانی کمیونٹی نے بھر پور شرکت کی.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں