رپورٹ : شاہین جاوید الریاض سعودی عرب (تازہ اخبار،پی این پی نیوز ایچ ڈی)
سعودی عرب ، ریاض میں موجود صحافیوں ، شاعروں ، ادیبوں اور قلم نگاروں کی نمائندہ تنظیم پاکستان رائیٹرز کلب اور لیڈیز چیپٹر کی سفیر پاکستان امیر خرم راٹھور کے ساتھ خصوصی ملاقات ۔ کلب کے ممبران نے سفیر پاکستان کو ان کی خدمات پر خراج تحسین پیش کیا۔ سفیر پاکستان جناب امیر خرم راٹھور کی جانب سے رائیٹرز کلب اور لیڈیز چیپٹر کی سرگرمیوں اور کارگردگی پر خوشی اور مسرت کا اظہار کیا۔
ملاقات کے دوران تنظیم کے صدرنوید الرحمن نے رائٹرز کلب اور لیڈیز چیپٹر کے اغراض و مقاصد بیان کئے اور تنظیم کی جانب سے کئے جانے والی سرگرمیوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ “پاکستان رائیٹرز کلب ریاض “PWC” سعودی عرب میں صحافتی خدمات کے فروغ دینے اور سماجی و فلاحی ادارہ کی حیثیت سے ایک خاص مقام رکھتا ہے، یہ ادارہ پاک سعودی برادرانہ تعلقات کے فروغ کے لئے بھی ہمیشہ سے اپنا بھرپور کردار ادا کرتا ہے اور مستقبل میں بھی دیار غیر میں موجود ملک و قوم کی بہتری ، خوشحالی اور رہنمائی کے لئے ہر ممکن کوشش کرتے رہیں گے۔ دیار غیر میں رہ کر اپنے وطن پاکستان کا نام روشن کرنا اور خدمت خلق رائٹرز کلب اور لیڈیز چیپٹر کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔
سفیر پاکستان جناب امیر خرم راٹھور نے پاکستان رائٹرز کلب اور لیڈیز چیپٹر کی خدمات کو سراہتے ہوئے ایمبیسی کی جانب سے بھرپور تعاون کا اظہار کیا۔ صدر نوید الرحمن ، کنوینئر ڈاکٹر فرح نادیہ ، میڈیا کوآرڈینیٹر شاہین جاوید، سینیئر ممبرزبیر بھٹی ، ڈاکٹر تنظیم حسین ، ماجد معز الدین نے سفیر پاکستان امیر خرم راٹھور کو پھولوں کا تخفہ پیش کیا۔