PWC" Central President Engineer Naeedur Rahman met Ambassador of Pakistan Ameer Khurram 308

پاکستان رائیٹرز کلب ریاض “PWC” کے مرکزی صدر انجینئر نعید الرحمن کی سربراہی میں سفارت خانہ پاکستان میں سفیر پاکستان امیر خرم راٹھور سے ملاقات کی

رپورٹ/اعجاز احمد طاہر اعوان (تازہ اخبار،پی این پی نیوز ایچ ڈی)

پاکستان رائیٹرز کلب ریاض “PWC” کے مرکزی صدر انجینئر نعید الرحمن کی سربراہی میں آج “MONDAY” سفارت خانہ پاکستان میں سفیر پاکستان امیر خرم راٹھور سے ملاقات کی، وفد میں “PWC” کے دیگر اگزیکٹیو ممبران ڈاکٹر تعظیم حسین، زبیر احمد بھٹی، میڈیم ایمن، ماجد مغیز، ممتاز ادیب و شاعری کنوینر ڈاکٹر فرح نادیہ، کے علاوہ سفارت خانہ پاکستان کی سوشل میڈیا انچارج مسز احمد ندیم صاحبہ بھی موجود تھیں

” پاکدتان رائیٹرز کلب PWC ریاض” کے صدر نوید الرحمن نے تمام ایگزیکٹیو ممبران کا تفصیلی تعارف کروایا، اور سال۔برائے 2023 میں اپنے مستقبل کے ہروگراموں سے بھی آگاہ کیا، ہر سال کی طرح ماہ رمضان کے تقدس کو مدنظر رکھتے ہوئے قراء حافظ قرآن بچوں کے ساتھ ایک یادگار شام کا خصوچی اہتمام کیا گیا ہے، اس کے علاوہ پاکستان اور سودی عرب کے یوم الوطنی کے پرمسرت موقع پر مشترکہ طور پر دونوں ملکوں کے تہواروں کو جوش و خروش اور عزت و احترام کے ساتھ منایا جسئے گا.

نوید الرحمن نے مزید کہا کہ پاکستان رائیٹرز کلب “PWC” گزشتہ 35 سالوں سے اپنی سماجی فلاحی اور صحافتی سرگرمیوں کے سلسلہ کو جاری رکھے ہوئے ہے، اور پاکستانی کمیونٹی کی سرگرمیوں کے سلسلہ کو بلا تعطل جاری و ساری رکھے ہوئے ہے.

سفیر پاکستان امیر خرم راٹھور نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب پاکستان کا برادر اسلامی ملک ہے، جو پاکستان کی ہر مشکل گھڑی میں ساتھ گھڑا ہوتا ہے، یہاں پر کام کرنے والے پاکستان کے سفیر کا مقام رکھتے ہیں، اور دونوں برادر اسلامی پاک/سعودی تعلقات کو مضبوط کرنے میں اپنا اپنا کلیدی کردار ادا کر رہے ہیں، دونوں ممالکی کے اخوتی مراسم پر دونوں ممالک کے عوام کو عظیم دوستی پر گخر اور ناز بھی ہے.

سفیر پاکدتان امیر خرم راٹھور نے مزید کہا کہ یہاں پر بسلسلہ روزگار پاکستانی اس ملک کے قوانین کا صدق دل سے احترام کریں، اور ہر غیر قانونی کام کو کرنے سے اجتناب کریں، اس ملک کے قوانین کا دل سے احترام کریں.

“کلب” کے صدر نوید الرحمن نے سفیر پاکستان کو حفظ قرآن کے بچوں کے ہروگرام کی خصوصی دعوت بھی دی جو انہوں نے خوش دلی کے ساتھ قبول کر لی،اور پروگرام میں شرکت کریں گئے.

“کلب” PWC کے تمام ممبران نے سفیر پاکستان کا دل کی اتہاء گہرائیوں سے شکریہ ادا کیا، اور پاکستانی کمیونٹی کے لئے ان کی گرانقدر خدمات پر خراج تحسین بھی پیش کیا، اور اولیت دے کر شب و روز کمیونٹی کو درپش مسائل کو حل کرنے کی بھرپور کوشش کر رہے ہیں، پوری پاکستانی کمیونٹی ان کی کوششوں کو ہمیشہ سراہتے رہیں گئے.
ملاقات کے اختتام پر “کلب” PWC کے صدر اور ممبران کی طرف سے سفیر پاکستان قیمتی تحائف سے نوازا گیا، اور “PWC” کے ماضی کے پرگراموں کی باقائدہ طور پر تیار کردہ خصوصی “CD” بھی پیش کی گئی.

ملاقات کے آخر پر “کلب” PWC کے وفد کے ساتھ سفیر پاکستان امیر خرم راٹھور نے یادگاری تصاویر بھی بنوائیں، اور نیک خواہشات اور شکریہ کے ساتھ سفیر پاکستان کو الوداع کہا، یہ یادگار ملاقات تقریبا” ڈیڈھ گھنٹہ سے زائد وقت پر محیط تھی، تمام “کلب” PWC کے ممبران کی خاطر مدارت ٹھنڈے مشروبات اور چائے سے کی گئی، اس طرح یہ یادگار اوت سنہری یادوں پر مشتمل ملاقات اپنے اختتام کو پہنچی.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں